تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 528
۵۰۹ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصویر کو انہوں نے نہیں دیکھا یا شاید دیکھا تو ہومگر چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل انہوں نے دیکھی ہوئی نہیں تھی اور آپ کی تصویر بھی دنیا میں کوئی موجود نہیں۔اس لئے وہ نہ سمجھ سکے ہوں کہ یہ کس کی تصویر ہے، لیکن رویاء میں انہوں نے شیشے تین ہی دیکھتے ہیں۔اور میری روبار میں بھی تین وجودوں کے بولنے کا ذکر آتا ہے۔پہلے رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم آئے۔اور میری زبان سے بولے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آئے اور میری زبان سے بونے اور پھر میں نبود بولا- پھر وہ لکھتے ہیں جواب میں عربی زبان میں کچھ باتیں ہو رہی ہیں جنہیں میں سمجھ نہیں سکا۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نزول السماء- نزول السمار کہا جا رہا ہے۔اس میں در حقیقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے اس الہام کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو آنے والے موعود کے متعلق حضرت مسیح موعود علی الصلوۃ وسلام کے اشتہار میں پایا جاتا ہے کہ كَانَ الله نَزَلَ مِنَ السَّمَاء چونکہ وہ عربی سے ناواقف ہیں۔اس لئے کہتے ہیں مجھے اور تو کچھ یاد نہیں رہا۔صرف اتنا یاد رہا کہ عربی میں کچھ باتیں ہو رہی ہیں۔جن میں نزولی السماء کے الفاظ ہیں۔تو دیکھو کس طرح خدا تعالیٰ نے انہیں رویا ر میں خطبہ کے وقت کی کیفیت بتادی اور کس طرح اس رویار کا نقشہ بھی بتا دیا جو میں نے دیکھی تھی۔حالانکہ اس وقت تک انہیں میرے اس اعلان کا کوئی علم نہیں تھا۔اسی طرح اور لوگوں کو بھی ان ایام میں ایسی خواہیں دکھائی گئی ہیں۔لہ اُن سینکڑوں خوابوں میں سے جو جماعت کے کثیر التعداد دوستوں کو حضور مسلحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب دعومی مصلح موگود سے قبل آئیں اور مومنوں کے ازدیاد ایمان کا کی رویا صلح موعود سے متعلق باعث بنیں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احد صاحب کی خواب بھی خاص طور پر قابل ذکر ہے۔حضرت صاحبزادہ صاحب ہمیشہ اپنی خوابوں کے اظہار سے طبعا گریز کرتے تھے مگر اس موقعہ پر آپ نے مقا موش رہنا گوارا نہ فرمایا اور مرکز احمدیت سے روٹھے ہوئے بھائیوں کی ہدایت کی غرض سے اُسے شائع بھی کر دیا۔اس ایمان افروز خواب کی تفصیل حضرت صاحبزادہ صاحب کے قلم سے لکھی جاتی ہے۔فرمایا :- قریباً دو سال یا شاید سوا دو سال کا عرصہ ہوا جبکہ ابھی حضرت خلیفہ امسیح ایدہ اللہ کی طرف سے مصلح موعود کے بارے میں کوئی معین اعلان نہیں ہوا تھا اور نہ آپ پر اس بارے میں بخدا کی طرف سے کوئی انحشا ہی ہوا تھا اور میرے وہم و گمان میں بھی مصلح موعود والی پیشگوئی کا مضمون نہیں تھا کہ میں نے ایک الفضل تبلیغ ضروری به مش صفحه ۹۸ ۱۳ " /