تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 526 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 526

چوہدری فتح محمد صاحب سیال ایم۔اسے ناظر اعلی کی زیر صدارت مسجد اقصی میں نہایت تزک و احتشام سے ایک جلسہ عام منعقد کیا گیا جس میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب، قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائلپوری ، حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب نیره حضرت خانصاحب غشی برکت علی صاحب ، حضرت ماسٹر عبد الرحمن صاحب نو مسلم حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب ، مولودی ابو العطاء صاحب اور مولوی عبد الرحیم صاحب درد نے ایمان افروز تقریر میں کہیں۔آخر میں حسب ذیل عرضداشت پاس کی گئی کہ ہم تمام افراد جماعت احمدیہ قادیان ہو اس جلسہ میں شریک ہیں ، حضور کی خدمت میں پیشگوئی مصلح موعود کے بارے میں خدا التعالے کی طرف سے کابل انکشاف پر خادمانہ طور پر اجتماعی رنگ میں مبارکباد تعرض کرتے ہیں ہم سب نا چیز مدام اس شاندار موقعہ پر اللہ تعالے کا شکر ادا کرتے ہوئے حضور کی خدمت میں اظہار عقیدت پیش کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان ، مال ، عزت حضور کے حکم پر ہر وقت نشانہ کرنے کو تیار ہیں۔اللہ تعالے ہمیں توفیق بخشے۔ہم خادم حضور سے درخواست کرتے ہیں کہ حضور اپنی خاص قوت قدسیہ سے جو خدا تعالیٰ نے حضور کو عطا فرمائی ہے ہمارے لئے بھی دعا فرمائیں کہاللہ تعالے ہماری کمزوریو کو دور فرمائے اور حضور کے ارشادات و ہدایات کے ماتحت خدمت دین کی توفیق دے۔" اس عرضداشت کے بعد حضرت چودھری فتح محمد صاحب سیال نے تقریر فرمائی اور جلسہ 4 بجے شام ختم ہوا ہے بیرونی جماعتوں کو اطلاع اور حضرت میر المومنین صالح الودود نے ۱۲۰ صلح جنوری اپنے مصلح موعود ہونے اعلان فرمایا تھا۔اخبار" الفضل نے پہلی بار ۳۰ صلح /جنوری کی اشاعت مبارکباد کے خطوط اور تاریں کالا میں بیرونی جماعتوں کو خوشخبری پہنچائی کہ حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی نے خدا تعالیٰ کے انکشات کی بناء پر مصلح موعود ہونے کا اعلان فرما دیا ہے۔اس پریچہ میں خواجہ غلام نبی صاحب ایڈیٹر الفضل " کے ادارتی نوٹ کے علاوہ جو ”مبارک صد مبارک، جماعت احمدیہ کے لئے ایک عظیم استان خوشخبری کے دوہرے عنوان سے صفحہ اول و دوم پر چھپا - مولوی محمد یعقوب صاحب مولو فاضل اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل" اور مولانا ابوالعطاء صاحب کے مضامین بھی شائع ہوئے۔الفضل" کے اس پر چہ کے معا بعد اگلے شمارہ میں حضرت امیر المومنین کا معرکۃ الآراء خطبہ جمعہ بھی شائع کر دیا گیا۔جو نہی یہ دونوں پر سچے بیرونی جماعتوں میں پہنچے، دنیا کے گوشہ گوشہ سے مبارکباد کے بکثرت خطوط اور تار حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کی خدمت اقدس میں پہنچنا شروع ہو گئے۔ه " الفضل " ، تبلیغ فروری سه بخش صفحه ۱-۲ :