تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 454 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 454

۲۴۳ بیداری پیدا نہ ہو اور وہ یہ عہد رسمیم کر کے نہ اُٹھے کہ میں ارد گرد کے رہنے والوں کو اور اپنے ہمسائیوں کو اور جہاں جہاں میں پہنچ سکتا ہوں وہاں تک رہنے والوں کو اسلام کی تبلیغ کروں گا تو اس سے زیادہ بد قسمت انسان اور کوئی نہیں ہو سکتا۔آج اسلام کی ترقی کے لئے چاروں طرف تلوار کا راستہ بند ہے اور مسدود ہو چکا ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے بندوق کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے توپ کا راستہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے جہازوں ہوائی جہازوں کا اتہ بند اور مسدود ہو چکا ہے۔ایک یا ابو محمد و ال صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ نے اپنے خون کو بہا کر قائم کیا تھا آج مسمار ہوتا نظر آرہا ہے اور تلواروں ، بندوقوں ، تو پوں اور ہوائی جہازوں سے اُن قلعوں کو محفوظ رکھنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔لیکن اسی دنیا کے پردے پہ ایک احمدیہ جماعت ایسی ہے جو اپنے دل میں یقین اور ایمان رکھتی ہے کہ توپوں کے ذریعہ سے نہیں، تلواروں کے ذریعہ سے نہیں ، بندوقوں کے ذریعہ سے نہیں ، ہوائی جہازوں کے ذریعہ سے نہیں بلکہ تبلیغ اور تعلیم اور وعظ و نصیحت کے ذریعہ سے پھر دوبارہ ان گرتے ہوئے قلعوں کی تعمیر کی جائے گی۔پھر دوبارہ اسلام کے احیاء کی کوشش کی جائے گی۔پھر دوبارہ محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو کسی چوٹی پر نہیں، کسی پہاڑ پر نہیں، کسی قلعہ پر نہیں بلکہ دنیا کے قلوب پر گاڑا جائے گا۔اور اس میں کیا شبہ ہے کہ دلوں پر گاڑا ہوا جھنڈا اس جھنڈے سے بہت زیادہ بلند اور بہت زیادہ مضبوط اور بہت زیادہ پائیدار ہوتا ہے، جسے کسی پہاڑ کی چوٹی یا قلعہ پر گاڑ دیا جائے۔پس آج اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ تبلیغ میں لگ جائے۔بیت اور غیر احمدیوں کو بھی تلقین کرے کہ وہ دوسرے مذاہب والوں کو تبلیغ کیا کریں۔کیونکہ گو اتحاد اور عام مسلمانوں کے عقائد میں بہت بڑا فرق ہے۔مگر پھر بھی مشترکہ مسائل ایسے ہیں جن میں ہمارا اور اُن کا یکساں عقیدہ ہے۔پس اگر غیر احمدی بھی تبلیغ کرنے لگ جائیں اور وہ غیر مذاہب والوں کو داخل اسلام کریں تو گو وہ حقیقی اسلام سے پھر بھی دور ہوں گے مگر بہار نقطہ نگاہ سے وہ پہلے کی نسبت اسلام سے بہت زیادہ قریب ہو جائیں گے۔آخر ہر جگہ ہم بہت روؤں میں تبلیغ نہیں کر سکتے۔بہر جگہ ہم سکھوں میں تبلیغ نہیں کر سکتے۔ہر جگہ ہم چینیوں میں تبلیغ نہیں کر سکتے۔ہر جگہ ہم