تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 453 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 453

ذریعہ ہے کہ انسان بعض وقعہ یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ تلوار دوسرے کی بجائے وہ خود اپنے اوپر پھیلا رہا ہے۔وہ تبلیغ کرتا ہے اور مہینوں نہیں سالوں تبلیغ کرتا چلا جاتا ہے مگر اس کا اثر کوئی نہیں دیکھتا۔لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ یہ تلوار بے حقیقت ہے یا تبلیغ اپنے اندر کوئی اثر نہیں رکھتی۔کیونکہ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی نظارہ نظر آتا ہے کہ ایک مدت کے بعد جب تبلیغ کا اثر ہونے لگتا ہے تو لوگ یوں جوق در جوق حق کو قبول کرنے لگ جاتے ہیں کہ ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے دریا نے بڑی تیزی سے کناروں کو گرانا شروع کر دیا ہے۔غلطی یہ ہے کہ صحیح طور پر تبلیغ نہیں کی جاتی اور استقلال سے تبلیغ نہیں کی بھاتی۔رسول کریم صلے اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیرہ سال تبلیغ کی مگر مگر میں صرف اتنی آدمیوں نے آپ کو قبول کیا۔اس کے بعد آپ مدینہ تشریف لے گئے تو پانچویں سال کے آخر میں ہی قوموں کی قو میں، علاقوں کے علاقے اور قبیلوں کے قبیلے اسلام میں داخل ہونے لگ گئے اور وہ آپ کے پاؤں پر عقیدت کے d پھول نچھاور کرنے لگے۔غرض اس جنگ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اس زمانہ میں جہاد کا رستہ بند ہے تو تبلیغ کا رستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا ہے۔میں نے جو کہا ہے کہ اس زمانہ میں تبلیغ کا رستہ پہلے سے زیادہ کھلا ہوا ہے تو اس کی میرے پاس دلیل بھی موجود ہے۔اللہ تعالے قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ إِذَا الْجَنَّةُ از لغت کہ آخری زمانہ میں جنت قریب کر دی جائے گی جس کے معنی یہ ہیں کہ تبلیغ کا راستہ پہلے کی نسبت زیادہ کھل جائے گا کیونکہ جنت تبھی قریب ہو سکتی ہے جب بغیر کسی خاص مشقت کے جنت میں داخل ہونے کے سامان میستر آبھائیں۔چنانچہ موجودہ زمانہ میں ایسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ اب لوگوں کے دل خود بخود موجودہ دینوں سے متنفر ہو رہے ہیں سیس طرح یورپین لوگوں کے دل ایشیائیوں کی حقارت سے پر ہیں اسی طرح اُن کے دل اپنے مذہب کی تحقیر سے بھی لبریز ہیں۔پین اگر ایک طرف وہ سہارا مٹی کا گھر توڑنے کی فکر میں ہیں تو دوسری طرف وہ اپنے روحانی گھر کو بھی توڑ رہے ہیں۔پس یہ کیسا ہی اچھا موقعہ ہے کہ جب وہ ہمارے مٹی کے گھر کو توڑ رہے ہوں ہم انہیں تبلیغ کے ذریعہ اپنے روحانی گھر میں لے آئیں۔اس کے بعد خانہ واحد کا معام ہو جائے گا اور ہمارا نقصان ان کا نقصان اور ہمارا فائدہ اُن کا فائدہ ہو جائے گا۔غرض یہ ایک ایسی آنکھیں کھولنے والی بات ہے کہ اگر اس کو دیکھتے ہوے بھی کسی شخص کے دل میں تبلیغ کے متعلق ے بھی جہاد السيف زيا قبل )