تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 452 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 452

چاہتے ہو تو تم میری تعلیم اور میرے لائے ہوئے براہین کو لوگوں کے سامنے پیش کرو۔اور پھر دیکھو کہ کس طرح اسلام دنیا پہ غالب آتا ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے جہاد کی ممانعت کے ذریعہ مسلمانوں کے دلوں میں مایوسی پیدا نہیں کی بلکہ جہاد کے غلط راستہ پر پھلنے سے روک کر تبلیغ کا راستہ ان کے سامنے کھول دیا اور اس طرح ان کے دلوں میں اسلام کی فتح اور اس کی کامیابی کے متعلق ایک غیر متزلزل یقین اور ایمان پیدا کر دیا۔آج زمانہ کے حالات نے بھی بتا دیا ہے۔کہ اب اسلام کے احیاء اور اس کی تبلیغ و اشاعت کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ تبلیغ سے دوسرے ادیان پر فتح پانا ہے۔پس ہر وہ شخص جس کے دل میں دین کا درد ہے۔جو اپنے اندر سچا ایمان اور سچا اخلاص رکھتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کو بتائے کہ میسج آگیا ہے۔وہ لوگوں کو یہ پیغام پہنچائے کہ اسلام کا خدا سچا خدا ہے۔محمد رسول اللہ اس کے سچے رسول ہیں۔اور قرآن اس کی سچی کتاب ہے تاکہ اگر کوئی شخص مقابلہ کرے تو وہ اسلام کے نشانات و معجزات کی تلوار سے کاٹا جائے اور فرشتوں کی کھینچی ہوئی تلوار اس کے سر پر پڑے۔آخر ہوائی جہانہ کیوں غالب آتے ہیں اسی لئے کہ وہ اور ہوتے ہیں اور لوگ نیچے ہوتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں۔يَد العليا خير من يد الشغلی - اُوپر کا ہاتھ نیچے کے ہاتھ سے ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔ہوائی جہاز چونکہ اُوپر ہوتے ہیں اور لوگ پیچھے ہوتے ہیں اس لئے وہ بمباری کر کے لوگوں کو تباہ کر دیتے ہیں لیکن مخداوند تعالیٰ کے فرشتے تو ہوائی جہازوں سے بھی اُوپر ہوتے ہیں۔پس جب کوئی خدا تعالیٰ کے مبین کا مقابلہ کرتا ہے تو آسمان کی بلندیوں سے اس پر گولے برسائے بھاتے ہیں اور کسی شخص کی طاقت میں نہیں ہوتا کہ ان کا مقابلہ کر سکے کیونکہ ہوائی جہاز بھی نیچے رہ بھاتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی نیچے رہ جاتے ہیں مگر فرشتے اوپر سے ان پر گولے برساتے ہیں۔تو اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانہ کے حالات کے ذریعہ نہیں بتا دیا ہے کہ اسلحہ کے ذریعہ دشمنوں کا کبھی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔دیجائی طاقتوں کے کھلنے اور اسلام کو غالب کرنے کا ایک یہی ذریعہ ہے کہ ہر شخص تبلیغ میں منہمک ہو جائے اور لوگوں تک خدا تعالے کی وہ آواز پہنچائے جو اس کے کانوں میں پڑی اور جسے قبول کرنے کی اُسے سعادت حاصل ہوئی۔یہ ایسا