تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 433 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 433

۴۲۲ طالب علم اور بوڑھے اور کمزور لوگ تھے ج نام حویلی کے سامنے جو حاجیوں کی حویلی کہلاتی ہے، قریب پہنچا تو وہاں دوسو کے قریب مخالفین جمع تھے۔چونکہ یہ مکان زیر تعمیر ہے اس لئے کم سے کم پانچ چھ ہزار کچی اینٹیں رہا ڈھیر کی صورت میں رکھی تھیں۔یہ لوگ احمدیت مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے کہ اتنے میں نامی حاجی نے جو بھا مڑی کے مخالفوں کا سرغنہ ہے تالی بھائی اور ہجوم نےسامنے استہ پر پھیلنے والے احمدیوں پر اچانک خشت باری شروع کردی۔میں اس وقت الف مقام پر نہیں پہنچا تھا۔اس لئے خشت باری کی ابتداء میں نے نہیں دیکھی۔مگر جب میں الف کے مقام پر پہنچا تو میں نے دیکھا کہ حویلی ہم سے ایک وقت میں سو سو اینٹیں سڑک پر ہمارے لوگوں پر پڑ رہی ہیں۔بہشت باری کیا تھی، اینٹیوں کی موسلا دھار بارش تھی اور ٹڈی دل کی صورت میں فضا غیا ہو ہو رہی تھی۔میرے ساتھ خانصاحب فرزند علی صاحب تھے میرا لڑکا محمود احمد جس کی عمر ۱۳ سال ہے ذرا آگے تھا۔سید ولی اللہ شاہ صاحب ذرا اور پیچھے تھے۔میں نے جب اینٹوں کی بارش دیکھی تو میں دوڑ کر اینٹوں کی پوچھاڑ میں سے گذرتا ہوا تو ملی ج کے کوٹھے کے سامنے کھڑا ہو گیا اور ایک لکیر کھینچ کر بڑے زور وارانہ لہجہ میں آگے گزرے ہوئے لوگوں کو واپس لوٹنے سے روک کر کہا کہ خبردار کوئی احمدی اس لکیر سے آگے نہ بڑھے۔میرے ہاتھ میں چھتری تھی۔مجھے دیکھ کر مخالفیں نے خشت باری زیادہ کہ دی اور چھت پر بھی چند آدمی چڑھ گئے اور مکان کے تو تعمیر ہونے کی وجہ سے جو ملبہ وہاں پڑا تھا وہ اُوپر سے مجھ پر پھینکنے لگے۔چنانچہ ایک شکستہ گھڑا مجھے پر پھینکا گیا۔مگر خدا کا فضل رہا کہ مجھے باوجود اس کے کہ میں عین نیچے کھڑا تھا ایک ٹکڑا بھی نہیں لگا حالانکہ میرے پاس جو لوگ کھڑے تھے وہ زخمی ہوئے۔وہاں پہنچ کر ہو نظارہ میں نے دیکھا وہ یہ تھا کہ اس وقت مجھے مخالف اور اُن کی اینٹیں یوں معلوم ہوتی تھیں کہ جیسے مکھیاں بھنک رہی ہوں۔یہ کیوں ؟ اس لئے کہ میں اس وقت اپنی ذاتی بیثیت میں نہ تھا بلکہ من الام امرى فَقَدْ أَطَاعَني۔میں اس وقت خلیفہ حق کا نمائندہ اور اس کی جماعت کا امیر تھا۔غرض میں نے تمام مجمع کو واپس کوٹنے سے روک کر اپنی جگہ کھڑا کر دیا۔اب مجھے فکر ہوئی کہ شاہ صاحب اور خانصاحب کہاں ہیں ؟ یہاں پر احباب نقشہ کو دیکھیں اور غور فرمائیں۔جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا ہوں کہ میں راستہ پھلنے والے احباب کے پچھلے حصہ میں تھا۔میرے پیچھے چالیس پچاس کے قریب دوست ہوں گے جب یہ لوگ الف مقام پر پہنچے تو انہوں نے (ج) کے سامنے خشت باری دیکھی تو وہ بجائے اس کے کہ خشت باری کے سامنے سے گزر کر ہمارے پاس آجاتے وہ سامنے ایجنٹوں کی بارش دیکھ کر اور پہلو میں ایک کھلا میدان ایک حافت ہو کر نکل جانے کا پاکر اپنے بائیں جانب مڑ کر (ب) کی طرف گھوم گئے اور غالباً گھبراہٹ سے بجائے اکٹھے