تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 423 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 423

۱۳ پس تم مت ڈرو کہ اگر ہم نے پردہ یا مخلوط تعلیم کے خلاف آواز بلند کی تو لڑکیاں بغاوت کر دیں گی یا لڑکیوں کے ماں باپ بغاوت کر دیں گے۔ان لڑکیوں اور ان کے ماں باپ کا تو کیا ذکر ہے۔وہ لوگ جو ان خیالات کے بانی ہیں وہ خود گھٹنوں کے بل گر کر ہم سے معافی مانگنے والے ہیں۔پس یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ ہماری عورتیں بے پر دہوں اور ہمیں اُن کے مقابلہ میں ندامت اور شر مند کی حاصل ہو۔بلکہ وہ خود ہزار ندامت اور پیشانی سے اپنی گردنیں جھکائے ہوئے ہمارے سامنے حاضر ہوں گے اور انہیں اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ غلط راستہ پر چل رہے تھے۔میجیے راستہ وہی ہے جو اسلام نے پیش کیا۔یہ خدا کا فیصلہ ہے اور اس فیصلہ کے نفاذ کو دنیا کی کوئی طاقت دنیا کی کوئی حکومت اور دنیا کی کوئی بادشاہت روک نہیں سکتی۔پس ان تغییرات کے لئے اپنے آپ کو تیار کرو اور اللہ تعالیٰ سے ہر وقت دعائیں کرتے رہو اور اپنے اندر یتین اور شوق پیدا کرو جس دن تمہارے اندر یقین پیدا ہو گیا اس دن تمہارے سے سارے شک ہمارے شبہات اور سارے وساوس آپ ہی آپ ڈور ہو جائیں گے۔اور تم اپنے آپ کو ترقی کے ایک مضبوط اور بلند تر مینار پر کھڑا دیکھو گے لے مشقی مباحثات پر اظہار ناپسندیدگی قاریان میں ای ال بل مختلف اداروں اور مجلس میں مشقی مباحثات نے زور پکڑ لیا اور ان میں گہری دلچسپی لی جانے لگی تھی۔ابتداء بچوں میں قلم و تلوار" اور "علم و دولت " اور " صنعت وحرفت اور ملازمت" کے موضوع زیر بحث آئے۔رفتہ رفتہ یہ شوق بڑوں میں بھی سرایت کر گیا۔حتی کہ نوبت یہانتک جا پہنچی کہ معمولی مسائل کی بجائے سنجیدہ امور بھی زیر بحث لائے جانے لگے پہنا نچہ ایک بار مخلوط اور جدا گانہ انتخاب پر بھی مبادلہ افکار ہوا۔جس پر حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے اپنے خطبہ جمعہ ( فرموده ۱۰ فروری ش۳ لٹا میں اس قسم کے بحث مباحثہ کو آوارگی سے تعبیر کیا۔چنانچہ حضور نے فرمایا : اچھے انداز میں گفتگو کرنا بھی ایک خاص فن ہے۔ایسی مجلسوں میں علمی اور دینی باتیں ہوں لیکن بحث مبات نہ ہو۔اس چیز کو بھی میں آوارگی سمجھتا ہوں۔اور میرے نزدیک یہ بات سب سے زیادہ دل پر زنگ لگا والی ہے۔مباحثہ کرنے والوں کے مد نظر تقویٰ نہیں بلکہ مد مقابل کو چُپ کرانا ہوتا ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ میں ہمیشہ مباحثات سے بچتا ہوں اور میری تو یہ عادت ہے کہ اگر کوئی مباحثانہ رنگ میں سوال کریے ہ رپورٹ مجلس مشاورت سه مش صفحه ۱۵۰ تا ۱۵۲ ۰ م 14