تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 422
۴۱۱ عمارتوں ، دنیا کے تمام مکانوں اور دنیا کے تمام سامانوں کو گرا رہا مٹا رہا اور تباہ و برباد کر رہا ہے۔اور اس کا منشاریہ ہے کہ وہ اُس وقت تک ان عمارتوں کو مکمل طور پر بر باد نہ کرے جب تک خدا تعالے کے کالج میں جو لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ اس کالج سے تعلیم حاصل کر کے فارغ نہ ہو جائیں اور اُن پر قبضہ کرنے کے لئے تیار نہ ہو جائیں۔پس یہ رستہ ہے جو خدا تعالے کی طرف سے ہماری جماعت کی ترقی کے لئے کھولا گیا ہے۔یہ تغیر ایک دن ہوگا اور ضرور ہوگا مگر آہستگی سے اس لئے ہو رہا ہے تاکہ وہ لوگ جنہوں نے اس پر قبضہ کرنا ہے پوری طرح تیار ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کے کالج میں تعلیم حاصل al " کرلیں۔" مغربی نظام کی تباہی اور اسلام کی عالمگیر حکومت کی نسبت دوبارہ پیشگوئی کرتے ہوئے فرمایا۔یں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے اور اب پھر بڑے زور سے کہتا ہوں کہ دنیا میں مغربیت نے کافی حکومت کم لی۔اب خدا تعالے کا منشار ہے کہ وہ مغربیت کو کچل کر رکھ دے۔جو لوگ ڈرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مغربیت کا مقابلہ کس طرح ہو سکتا ہے، پردہ قائم رہتا ہوا نظر نہیں آتا۔مردوں اور عورتوں کے آزادانہ میل جول کو کس طرح روکا جا سکتا ہے، یہ چیزیں ضروری ہیں۔اور اگر ہم ان امور میں مغربیت کی پیروی نہ کریں تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔وہ لوگ یاد رکھیں کہ وہ اپنے ان افعال سے اسلام اور احمدیت کی کامیابی کے راستہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔یہ چیزیں مٹنے والی ہیں۔میٹ رہی ہیں اور مٹ جائیں گی ابھی تم میں سے کئی لوگ زندہ ہوں گے کہ تم مغربیت کے درو دیوار اور اس کی پھتوں کو گرتا ہوا دیکھو گے اور مغربیت کے ان کھنڈرات پر اسلام کے محلات کی نئی تعمیر مشاہدہ کرو گے۔یہ کسی انسان کی باتیں نہیں بلکہ زمین و آسمان کے خدا کا فیصلہ ہے۔اور کوئی نہیں ہو اس فیصلہ کو بدل سکے۔پس ہماری قیمت کا سوال نہیں۔نہ ہم نے پہلے کبھی کہا کہ یہ تغیر بہاری طاقت سے ہوگا اور نہ آئندہ کبھی کہہ سکتے ہیں۔ہم جو کچھ کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس تغیر کا اخدا نے وعدہ کیا ہے اور خدا تعالیٰ کے وعدوں کے اٹل ہونے کا ہم اپنی زندگی میں بارہا مشاہدہ کر چکے ہیں۔پس کوئی وجہ نہیں کہ اس مشاہدہ کے بعد ہمارے ایمانوں میں تزلزل پیدا ہو۔بہار سے اعتقادات میں کمزوری رُونما ہو۔یقیناً دنیا گھٹنوں کے بل گر کر عاجزی کرتی اور دانت پیستی ہوئی ہمارے سامنے آئے گی اور اُسے اپنے لئے قبول کرنا پڑے گا۔ے رپورٹ مجلس مشاور ری اش صفحه ۱۴۸ - ۱۴۹ + ۶۱۹۴۳