تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 421 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 421

۱۰ آسمان پر فرشتے اسلام کی تائید کے لئے کھڑے ہیں اور وہ زمین پہ اترنے والے ہیں۔ہمارا کام یہ ہے کہ ہم نڈر ہو کر کام کرتے چلے جائیں اور اسلام کی اصل شکل میں ایک خفیہ سے خفیف تبدیلی بھی کبھی برداشت نہ کریں یا ساله یه انقلاب آہستہ آہستہ کیوں ہو رہا ہے ؟ اس کا فلسفہ بھی حضور نے اسی مجلس مشاورت میں بیان کیا۔چنانچہ فرمایا :- میں سمجھتا ہوں لڑائی کا یہ سلسلہ جو اس وقت جاری ہے زیادہ عرصہ تک نہیں رہ سکتا۔شکر کے پہلے نصف حصہ میں یا تو جنگ بالکل ختم ہو جائے گی یا ایسی صورت اختیار کرلے گی کہ انسان اطمینان کے تھے یہ کہہ سکے گا کہ اس لڑائی کا کیا انجام ہوگا۔اور اس کی بنیاد اسی سال یعنی کہ میں پڑے گی۔مگریہ فتنے ابھی ختم نہیں ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان فتنوں کو لمبا کرے گا اور لمبا کرتا چلا جائے گا تا کہ وہ قوم اس عرصہ میں تیار ہو جائے جس نے آئندہ دنیا کی حکومتیں اپنے ہاتھ میں لیتی ہیں۔سورہ کہف میں ذکر آتا ہے کہ حضرت موسی علیہ السّلام اپنے ساتھی کے ساتھ بھا رہے تھے کہ انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گر رہی تھی۔انہوں نے دیوار کو بغیر کسی اجرت کے دوبارہ کھڑا کر دیا اور اسے گرنے سے محفوظ کر دیا۔پھر اللہ تعالے اس سورۃ میں یہ بتاتا ہے کہ دیوار کو مضبوط بنانے میں حکمت یہ تھی کہ اس کے نیچے دو یتیم بچوں کا خزانہ تھا۔اور اللہ تعالے بیاہتا تھا کہ جب تک وہ بچے جوان نہ ہو جائیں اُن کا خزانہ دیوار کے نیچے محفوظ رہے۔جنگ کی موجودہ حالت بھی ایسی ہی ہے۔مگر وہاں تو دیوار بنانے سے خریم محفوظ رہا تھا اور یہاں دیواریں گرانے سے خزانہ محفوظ رہتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ خدا تعالے ان دنیوی عمارتوں کو گرا رہا ہے مگر بجائے اس کے کہ وہ یکدم سب عمارتوں کو گرائے اُن کو آہستہ آہستہ گرا رہا ہے کیونکہ وہ لوگ بن کے سپر ار اس عمارت کی نئی تعمیر ہے وہ خدا تعالیٰ کے انجنیئر نگ کالج میں اس وقت پڑھ رہے ہیں اور ابھی اپنی تعلیم سے فارغ نہیں ہوئے۔پس اگر آج تمام عمارتیں یکدم گر جائیں تو چونکہ وہ لوگ جنہوں نے کئی عمارتیں کھڑی کرتی ہیں، ابھی اپنی تعلیم کی تکمیل نہیں کر سکے۔اس لیئے خلا رہ جائے گا۔اسی وجہ سے خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ ان دیواروں اور مکانات کو گرا رہا ہے۔آج ایک دیوار کو گراتا ہے۔تو کل دوسری دیوار کو گرا دیتا ہے۔آج ایک بہت اُڑاتا ہے تو کل دوسری چھت کو اُڑا دیتا ہے۔آج ایک کمرہ کو گراتا ہے تو کل دوسرے کمرے کو گرا دیتا ہے۔اسی طرح وہ آہستہ آہستہ اور قدم بقدم دنیا کی تمام ۱۳۲ اے رپورٹ مخملیس مشاورت ریش سفته ۵۴ تا ۲۵۶ "