تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 388 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 388

جواب تھی۔اس کتاب کی اشاعت نے آریوں میں ایک ہلچل ڈال دی اور اُن کو معلوم ہو گیا کہ دوسروں کے بزرگوں کی تو ہین ایک نہایت خطرناک کھیل ہے۔اس کتاب کی ضبطی کے لئے آریوں کی طرف سے کئی مرتبہ کو شش کی گئی لیکن چونکہ یہ کتاب اُن کی کئی زہر کی اور گندی کتابوں کے جواب میں شائع ہوئی تھی اسلئے وہ اسے ضبط کرانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے آپ کے وصال پر لکھا :- حضرت میر قاسم علی صاحب مرحوم سلسلہ حقہ کے مشہور جرنلسٹ حضرت مسیح موعود علیہ اصل کی اسلام اور حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ کے مخلص شیدائی اور پر جوش اور پر محبت خادم تھے۔مضامین اخبار و رسائل اور تصنیف و تالیف کتب کے ذریعہ سے انہوں نے مسلسل حق احمد ہی کی نہایت قابل قدر خدمات انجام دیں۔بین اسلام کی تائید میں انہوں نے عیسائیوں اور آریوں کا ایسا مقابلہ کیا کہ خودشن بھی ان کے بیان کی خوبی اور ان کے دلائل کی قوت کا قائل تھا۔مرتو جب روئی میں مقیم تھے ا وقت عاجز کو جب کبھی تبلیغی دورے پر جانے کا اتفاق ہوتا تو مرحوم کے مکان پر ہی قیام ہوتا تھا۔اور دیگر دوست بھی عموماً اُن کے ہاں قیام کرتے۔اور انکی مہمان نوازی سے بہرہ ور ہوتے۔اسوقت دہلی کے مسلمان ، آریوں اور عیسائیوں کے ساتھ مناظرات، کے واسطے میر صاحب مرحوم کو ہی لے جایا کرتے تھے اور ان کا دہلی میں ہونا ایک نعمت غیر مترقبہ یقین کرتے تھے۔مرحوم کو اس عاجز کے ساتھ محبت کا خاص تعلق تھا۔اپنی عمر کے آخری سال میں اُن کا معمول تھا کہ روزانہ شام کو محلہ مسجد مبارک میں اپنی کتابوں کی دوکان فاروق ایجنسی میں آتے۔عاجز بھی وہاں اُن کے پاس جائیھتا اور بعض دیگر احباب بھی آجاتے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانہ کی باتوں اور کاموں کا ذکر رہتا جو حاضرین کے واسطے موجب ازدیاد ایمان ہوتا۔ممبران خاندان نویت کے ساتھ مرحوم کا اخلاص حنیفا نہ رنگ اپنے اندر رکھتا تھا۔مرحوم کی اگر چہ یعنی اولاد نہ تھی مگر اپنے بعض عزیزوں کے بچوں کو ان کی پیدائش کے زمانہ سے دیگر استقدر محبت کے ساتھ اُن کی تقسیم و تربیت کی کہ اُن بچوں کو ہمیشہ یہی یقین رہا کہ میر صاحب ہی اُن کے باپ اور اُن کی مرحومہ بیوی اُن کی ماں ہے۔اور ان بچوں کو اچھے عہدوں پر ملازم کرایا۔اور ان میں سے بعض کی اولاد کی بھی پرورش کی نیند ام افضل ۳۰ شهادت هر ۲ ۱ : مارا اپریل ۱۹۳۳ ، صفحه ۵ +