تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 16 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 16

14 مزاحم ہوئے۔اس وجہ سے حد بسیہ کے مقام سے آپ کو واپس ہونا پڑا لیکن اس موقعہ پر ان لوگوں کے ساتھ آپ کا ایک صلح کا معاہدہ ہو گیا جس کا نام اللہ تعالیٰ نے فتح مبین رکھا ہے۔اس صلح کے نتیجہ میں لوگ کثرت سے اسلام میں داخل ہونے شروع ہو گئے۔گویا دریا کا بند ٹوٹ گیا۔- ماہ تبلیغ بمقابل ضروری۔اس مہینہ میں حضرت رسول کریم صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بادشاہوں کی طرفت تبلیغی خطوط ارسال فرمائے اور انہیں اسلام کی دعوت پہنچائی۔ماہ امان بمقابل مارچ۔اس نہینہ میں حجتہ الوداع کے موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ آلہ سلم نے اعلان فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری جانوں ، تمہارے مالوں اور تمہاری عزت و آبرو کو دیسی حرمت بخشی ہے جیسی کہ اس نے حج کے دن کو حج کے مہینہ کو اور حج کے مقام مکہ معظمہ کی حریت عطا کی ہے۔- ماہ شہادت بمقابل اپریل۔اس مہینہ میں دشمنان اسلام نے دھوکہ اور غداری سے کام لے کہ اور انحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں یہ درخواست کر کے کہ ہمیں دین اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے ہمارے ہاں تعلیم اور مبلغ بھیجے جائیں اور اس طرح اکا بر صحابہ کو اپنے ہاں بلا کر بے دردی کے ساتھ انہیں شہید کیا اور ایک مہینہ میں دوبار یہ غداری کی۔ایک تو رجیع کے مقام پر جہاں آپ نے چھ یا سات اکابر صحابہ کرام کو بھیجا تھا تین میں سے ایک یا دو کو تو ان لوگوں نے پکڑ کر کفار قریش کے پاس جا کر بیچ دیا اور باقی سب کو شہید کر دیا۔اور دوسرے بیر معونہ کے مقام پر، جہاں آپ نے ابو بر آر گلابی رنگیں بنی کلاب کی درخواست پر اور اس کی ذمہ داری پر ستر انصار کو جو نہایت مقدس لوگ اور قرآن کریم کے حافظ اور ماہر تھے، ان لوگوں کی تعلیم و تربیت کی غرض سے بھیجا۔ان لوگوں نے سوائے ایک انصاری کے جیسے وہاں کے سردار نے ایک غلام کو آزاد کرنے کے متعلق اپنی ماں کی نذر پوری کرنے کے لئے چھوڑ دیا تھا باقی تمام کو شہید کر دیا۔ماہ ہجت بمقابل مٹی۔اس مہینہ میں آنحضرت صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ طیبہ میں قیام اختیار فرمایا۔4 - ماہ احسان بمقابل جون۔اس مہینہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی علی کے اسیروں کی