تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 324 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 324

جانے لگی تو انکو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔اس کے بعد جب فصل نکلی تو حضور نے پھر ارشاد فرمایا کہ دوست للہ جمع رہیں۔اور ساتھ ہی زمیندار دوستوں کو یہ ہدایت فرمائی کہ وہ غلہ زیادہ پیدا کریں اور اسے حتی الوسع جمع رکھی ہے۔اس ضمن میں حضور نے ہر بیرت لے کو ملک کی سب احمدی جماعتوں کو نصیحت فرمائی کہ وہ ہر جگہ اپنے غریب احمدی بھائیوں کے لئے فلہ کا انتظام کریں۔نیز خاص طور پر یہ تحریک فرمائی کہ قادیان کے غرباء کے لئے زکوۃ کے رنگ میں اپنے غلہ میں سے چالیسواں حصہ بطور چندہ ادا کریں۔اور جو لوگ غلہ نہ دے سکیں وہ رقم بھجوا دیں کہ ہماری طرف سے اتنا غلہ غرباء کو دے دیا جائے۔مقصود یہ تھا که غرباء کو کم از کم اتنی مقدار میں تو گندم مہیا کر دی جائے کہ وہ سال کے آخری پانچ مہینوں میں جو گندم کی کمی کے مہینے ہوتے ہیں بآسانی گزارہ کر سکیں۔اور تنگی اور مصیبت کے وقت انہیں کوئی تکلیف نہ ہو۔اس غرض کے لئے حضور نے پانچسو من غلے کا مطالبہ جماعت سے فرمایا۔اور اس میں سے بھی پچاس من خود دینے کا وعدہ کیا۔چنانچہ فرمایا :- راه مومنوں کے متعلق قرآن کریم میں یہ بات بیان کی گئی ہے کہ وہ بھوک اور تنگی کے وقت غرباء کو اپنے نفس پر ترجیح دیتے ہیں اور در حقیقت ایمان کے لحاظ سے یہی مقام ہے جس کے حاصل کرنے کی ہر مومن کو کوشش کرنی چاہئیے۔مگر موجودہ زمانہ میں ہمیں وہ نمونہ دکھانے کا موقعہ نہیں ملتا جو صحابہ نے مدینہ میں دکھایا۔اس لئے ہمیں کم سے کم اس موقعہ پر غرباء کی مد کر کے اپنے اس فرض کو ادا کرنا چاہیئے جو اسلام کی طرف سے ہم پر عائد کیا گیا ہے۔اور اگر ہم کوشش کریں تو اس مطالبہ کو پورا کرنا کوئی بڑی بات نہیں۔پانچسو من غلے کا اندازہ بھی درحقیقت کم ہے۔اور یہ بھی سارے سال کا اندازہ نہیں بلکہ آخری پانچ مہینوں کا اندازہ ہے جبکہ قحط کا خطرہ ہے۔ممکن ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آئندہ فصل اچھی کردنے اور جوار وغیرہ نکل آنے کی وجہ سے گندم سمستی ہو جائے۔بہر حال ہم میں سے ہر ایک کو سمجھ لینا چاہیئے کہ اللہ تعالے کے غریب بندے خدا تعالیٰ کے رزق کے ہم سے کم حصہ دار نہیں۔خدا کی نا معلوم کی حکمت نے ہم کو رزق دے دیا اور اُن کو نہیں دیا شاید خدا تعالیٰ کو ہمارا امتحان منظور ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ ہم اس رزق کو کس طرح استعمال تبلیغ صفحومہ کا ہم سے بیٹی دسمبر سے اپریل تک کے مہینے ، ا تقریر فرموده جلاس سالانه ها و مطبوعه ۶۱۹۳۲ در ۲۳ ۱۳۳ دری ۱۹۳۵ء