تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 186
129 ۱۳۱۹ سالانہ جل ریش میں سالانہ جلسہ پر اللہ تعالیٰ کے بہت سے افضال کا نزول ہوا جن میں سے ایک نمایاں فضل یہ تھا کہ اگرچہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی صحت حضرت امیر المؤمنین کا خطاب بیماری اور کام کی وجہ سے بہت کمزور تھی مگر اللہ تعالیٰ نے نہ صرف جزانہ طور پر حضور کو سالانہ جلسہ پر حسب دستور ایمان افروز تقاریہ کرنے کی طاقت بخشی بلکہ جہاں گذشتہ سالوں میں ان ایام کی مصروفیات کے باعث کھانسی کا شدید حملہ ہو جاتا تھا وہاں اس سال اس تکلیف میں نمایاں کمی واقع ہو گئی۔چنانچہ حضور نے سر صلح / جنوری سنیہ مہیش کو خطبہ جمعہ میں فرمایا :- " میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے باوجود اس کے کہ میری طبیعت جلسہ سے قبل بیماری اور کام کی زیادتی کی وجہ سے بہت ضعیف تھی اور میں اپنے نفس میں سمجھتا تھا کہ غالباً میں جلسہ کے موقع پر اس حد تک بھی تقریریں نہ کر سکوں گا جس حد تک کہ پہلے کیا کرتا تھا۔اور دوسرے کاموں میں بھی غالباً کمی کرنی پڑے گی۔مگر اللہ تعالے کا فضل ہے کہ کسی کام میں کوئی کمی نہیں کرنی پڑی۔بلکہ پہلے جلسوں کے بعد میں جس قدر کوفت محسوس کیا کرتا تھا۔اس سال اس سے بہت کم کوفت محسوس ہوئی۔اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ گویا جلسہ آیا ہی نہیں۔بلکہ کئی لحاظ سے نہیں اس وقت اپنی طبیعت کو جلسہ سے پہلے کی نسبت بہت بہتر پاتا ہوں گویا ایک قسم کا علاج ہو گیا۔بے شک جلسہ کے بعد کھانسی ضرور ہوئی ہے مگر یہ کھانسی حلق کی معلوم ہوتی ہے اور اس کھانسی سے ضعف نہیں ہوتا۔اور پھر پہلے سالوں کی نسبت اس سال کھانسی میں بھی کمی ہی رہی ہے۔گو دو چار روزہ قبل کھانسی کچھ زیادہ تھی مگر کل نہیں اٹھی۔آج کچھ کچھ اُٹھ رہی ہے۔مگر اس دفعہ کا حملہ اس کے مقابلہ میں کچھ نہیں جو پہلے سالوں میں جلسہ کے بعد ہوا کرتا تھا۔پہلے تو جلسہ کے بعد ایسی شدید کھانسی ہوا کرتی تھی کہ مجھے رات کے ایک ایک دو دو بجے تک بستر میں بیٹھ کر وقت گزارنا پڑتا تھا۔اور نیند نہیں آتی تھی۔اس سال کو صبح شروع ہوتی ہے مگر دس بجے تک ہٹ بھاتی ہے۔اور پھر شام کو کچھ شروع ہو کر سونے کے وقت تک تک بھاتی ہے۔اس کے علاوہ سردی لگنے کی وجہ سے متلی کی بھی کچھ شکایت ہوئی اور جگر کی خرابی کا کچھ دورہ ہوا۔مگر مجموعی لحاظ سے اور توقع کے بالکل خلاف میری طبیعت بہت اچھی رہی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ایسی نصرت کی ہے کہ کام بھی ہو گیا اور طبیعت میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی۔بلکہ طبیعت پہلے کی نسبت اچھی ہے۔اس میں