تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 187 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 187

(A۔کچھ دخل ایک اور بات کا بھی ہے مگر وہ بھی خدا تعالے کا فضل ہی ہے۔اور وہ یہ کہ میں ہمیشہ عام طور پر جلسہ کی تقریروں کے نوٹ دوران جلسہ میں لیا کرتا ہوں۔چونکہ فرصت نہیں ہوتی اس لئے میرا قاعدہ ہے کہ سفید کاغذ تہہ کر کے جیب میں رکھ لیا کرتا ہوں اور دوسرے کاموں کے دوران میں سیو وقت مل جائے اس میں کاغذ نکال کر نوٹ کرتا رہتا ہوں۔مثلاً ڈاک دیکھ رہا ہوں۔دفتر والے کا نتدانا پیش کرنے کے لئے لانے گئے اور اس دوران میں میں نوٹ کرنے لگ گیا یا نماز کے لئے تیاری کی۔سنتیں پڑھیں اور جماعت تک جتنا وقت ملا اس میں نوٹ کرتا رہا۔اس طرح یہ تیاری پندرہ سولہ ستمبر سے شروع کر دیتا تھا۔اور قریباً ۲۲ - ۲۳ دسمبر تک کرتا رہتا تھا اور اس کے بعد دوسرے کاموں سے فراغت حاصل کر کے نوٹوں کی تیاری میں لگ جاتا۔ان کو درست کر کے لکھنے کا کام میں بالعموم ۲۷-۲۰ کو کرتا۔اور اس کے لئے وقت انہی تاریخوں میں ملتا تھا۔اس وجہ سے طبیعت میں کچھ فکر بھی رہتا تھا کہ صاف کر کے لکھ بھی سکوں گا یا نہیں۔لیکن اس دفعہ قرآن کریم کی تفسیر کا کام رہا اور اس کے لئے وقت نہ تھا۔۲۲ کی شام کو ہم تفسیر کے کام سے فارغ ہوئے۔۲۳ کو بعض اور کام کرنے تھے وہ کئے۔۲۴ کی شام کو نوٹوں کا کام شروع کیا اور فکر تھا کہ یہ کس طرح کروں گا۔مگر اللہ تعالے کا ایسا فضل ہوا کہ نوٹوں کی تیاری میں بہت آسانی ہو گئی حوالے و غیرہ بہت جلد جلد ملتے گئے اور ۲۵ کی شام کو تینوں لیکچروں کے نوٹوں سے میں فارغ ہو چکا تھا یہ بھی ایک وجہ ہے کہ مجھے زیادہ کوفت نہیں ہوئی۔کیونکہ زیادہ محنت نہ کرنی پڑی۔اگر مضمون پیچید ہو جاتا تو مجھے زیادہ محنت کرنی پڑتی اور پھر بوجھ بھی زیادہ محسوس ہوتا اور تکلیف ہوتی مگر اللہ تعالیٰ نے اس سے بچا لیا " اے حضرت امیر المومنین کی تقریر دلی کے مشہور اخبار میشمین نے اپنی اور سر تشنہ کی اشاعت میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی سالانہ جلسہ کی ایک تقریر فرموده ۲۷ دسمبر کا ذکر اخبار سٹیٹسمین میں اس کی سب خیلی چھوٹ شائع کی۔رپورٹ : " قادیان ۲۸ دسمبر آج جماعت احمدیہ کے سالانہ جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد امام جماعت احمدیہ نے فرمایا کہ دنیا اس وقت نہایت ہی نازک دور میں سے گزر رہی ہے ل " الفضل " ۱۴ صلح / جنوری است ۱۳۲ بیش صفحه ۱-۲ : 1901