تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 153 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 153

۱۴۶ دید سے ہاتھ کی انگلیاں بھی پوری طرح کام نہیں کر سکتیں۔آخر سوچنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ مضمون کاتب کو لکھوا دیا کروں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میں بڑی کامیابی ہوئی ہے اور بڑی جلدی کام ہونے لگا ہے۔جنہوں نے دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ اس طرح لکھے ہوئے اور میرے ہاتھ کے لکھے ہوئے میں فرق نہیں۔اس طرح بعض اوقات میں نے ساتھ ساتھ کالم مضمون لکھوا دیا ہے اور امید ہے کامیابی ہوگی۔مشکل یہ ہے کہ مضامین اس طرح الجھتے ہیں کہ جیسے ایک خزانہ کے اندر دوسرا خزانہ مخفی ہو۔اور آٹھ رکوع میں ہی پانچ سو صفحات ختم ہو گئے ہیں اور اتنا بھی مضامین کا گلا گھونٹ گھونٹ کہ کیا گیا ہے۔پہلے تجویز بھی کہ تین سورتیں پہلی جلد میں ختم ہو جائیں۔پھر یہ خیال کیا کہ دو سورتیں پہلی جلد میں ختم کی جائیں۔مگر اب یہ بھی مشکل نظر آتا ہے۔میں بہت سی باتیں چھوڑتا بھی ہوں۔مگر چونکہ ابتدائی مضمون ہے اس لئے یہ بھی خیال ہے کہ ممکن ہے تفصیل آگے فائدہ دے اس لئے ہربات بیان کرنی پڑتی ہے اور اس لئے پانچ سو صفحات میں صرف آٹھ رکوع ختم ہوئے ہیں" تفسیر کبیر کی اس پہلی بار کے ابتدار میں حضور نے " کلام اللہ“ کے عنوان سے حسب ذیل دیباچہ رقم فرمایا۔لس الله الرحمن الرحيم تحدة وَنُصَل عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ محمدةً الله قرآن کریم ایک ہی کتاب ہے جو کلام اللہ کہلا سکتی ہے۔دوسری کتب خواہ الہامی بھی ہوں کلام الہ نہیں۔کیونکہ ان میں انسانی کلام بھی شامل ہے۔خالص کلام الله الف سے لیکر ی تک بسم الله سے لے کر والناس تک صرف قرآن کریم ہے۔یہ کتاب اس وقت سے کہ نازل ہوئی ہمارے زمانہ تک جوں کی توں ہے۔نہ ایک لفظ کم نہ ایک لفظ زیادہ ، نہ کوئی حکم نا قابل عمل نہ کوئی آیت منسوخ ، ہر ایک زبہ زیر محفوظ ، ہر ایک حرکت و وقف بعینہ۔پس اس کے سوا اور کوئی کتاب نہیں جیسے اس تعیین کے ساتھ اپنے لئے مشعل له / "الفضل " یکم امان / مارت بیش صفحه ۳ - ۱۴