تاریخ احمدیت (جلد 8)

by Other Authors

Page 95 of 681

تاریخ احمدیت (جلد 8) — Page 95

۹۴ کئی سال گزر چکے ہیں۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ اب تک اس مجلس میں زندگی کے آثار پیدا نہیں ہوئے۔زندگی کے آثار پیدا کرنے کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ اول تنظیم کا مل ہو جائے۔دوسرے متواتر حرکت عمل پیدا ہو جائے اور تیرے اس کے کوئی اچھے نتائج نکلنے شروع ہو جائیں۔میں ان تینوں باتوں میں مجلس انصاراللہ کو ابھی بہت پیچھے پاتا ہوں۔انصار اللہ کی تنظیم ابھی ساری جماعتوں میں نہیں ہوئی حرکت عمل ابھی ان میں پیدا ہوتی نظر نہیں آتی۔نتیجہ تو عرصہ کے بعد نظر آنے والی چیز ہے مگر کسی اعلی درجہ کے نتیجہ کی امید تو ہوتی ہے۔اور کم از کم اس نتیجہ کے آثار کا ظہور تو شروع ہو بجاتا ہے مگر یہاں وہ امید اور آثار بھی نظر نہیں آتے۔غالباً مجلس انصار اللہ کا یہ پہلا سالانہ اجتماع ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ اس اجتماع میں وہ ان کاموں کی بنیاد قائم کرنے کی کوشش کرینگے اور قادیان کی مجلس انصار اللہ بھی اور بیرونی مجالس بھی اپنی اس ذمہ داری کو محسوس کریں گی کہ بغیر کامل ہوشیاری اور کامل بیداری کے کبھی قومی زندگی حاصل نہیں ہو سکتی۔اور ہمسایہ کی اصلاح میں ہی انسان کی اپنی اصلاح بھی ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ نے انسان کو ایسا بنایا ہے کہ اس کے ہمسایہ کا اثر اس پر پڑتا ہے۔نہ صرف انسان بلکہ دنیا کی ہر ایک چیز اپنے پاس کی چیز سے متاثر ہوتی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ پاس پاس کی چیزیں ایک دوسرے کے اثر قبول کرتی ہیں۔بلکہ سائنس کی موجودہ تحقیق سے تو یہانتک پتہ چلتا ہے کہ جانوروں اور پرندوں وغیرہ کے رنگ ان پاس پاس کی چیزوں کی وجہ سے ہوتے ہیں جہاں وہ رہتے ہیں۔مچھلیاں پانی میں رہتی ہیں، اس لئے ان کا رنگ پانی کی وجہ سے اور سورج کی شعاعوں کی وجہ سے جو پانی پر پڑتی ہیں سفید اور چمکیلا ہو گیا۔مینڈک کناروں پر رہتے ہیں اس لئے ان کا رنگ کناروں کی سبز سبز گھاس کی وجہ سے سبزی مائل ہو گیا۔ریتلے علاقوں میں رہنے والے جانور مٹیالہ رنگ کے ہوتے ہیں۔سبز سبز درختوں پر بسیرا رکھنے والے طوطے سبز رنگ کے ہو گئے جنگلوں اور سوکھی ہوئی جھاڑیوں میں رہنے والے تیتروں وغیرہ کا رنگ سوکھی ہوئی جھاڑیوں کی طرح ہو گیا۔غرض پاس پاس کی چیزوں کی وجہ سے اور ان کے اثرات قبول کرنے کی وجہ سے پرندوں کے رنگ بھی اسی قسم کے ہو جاتے ہیں۔پس اگر جانوروں اور پرندوں کے رنگ پاس پاس کی چیزوں کی وجہ سے بدل بھاتے ہیں۔حالانکہ ان میں دماغی قابلیت نہیں ہوتی تو انسانوں کے رنگ جن میں دماغی قابلیت بھی ہوتی ہے