تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 602 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 602

۵۰۹ جلوس بھی نکالا جائے۔جس میں ہر جماعت کا علیحدہ علیحدہ دستہ ہو۔اور ہر دستے کا علیحدہ علیحدہ جھنڈا ہو۔جس پر مناسب عبارت لکھی ہوئی ہو۔اور اس جلوس میں حمد اور مدح کے گیت گائے جائیں۔اور مناسب موقعوں پر مختصر تقریریں بھی ہوں۔اور جلوس کسی مناسب جگہ اور مناسب رنگ میں حضرت اقدس کے سامنے سے گزرے۔گر کمیٹی ہذا کے خیال میں جلوس والے حصہ تجویز میں بعض عملی دقتیں ہیں۔اس لئے کمیٹی ہذا یہ تو بیو کرتی ہے کہ بیرونی جماعتیں اپنے اپنے مقام سے ہی محتی الامکان جنوس کی صورت میں روانہ ہوں اور قادیان میں ریلوس میشن مرکز کی طرف سے استقبال کے لئے کوئی ایسا انتظام کیا جائے کہ ریلوے اسٹیشن سے کسی مخصوص مقام تک احباب جلوس کی صورت میں ہی آئیں۔علاوہ ازیں کیٹی ہذا یہ بھی تجویز کرتی ہے کہ اگر ممکن ہو تو رہتی، پشاور اور ملتان، وغیرہ مقامات سے سپیشل گاڑیاں چلوائی جائیں۔جو کہ براہ راست قادیان تک آئیں۔اور راستہ میں آنے والی جماعتیں ان سپیشل گاڑیوں پر سوار ہوں۔(۱۰) اس تقریب پر ایک رات معین کرکے قادیان کی تمام مساعد منارة أمسیح۔بہشتی مقبره قصر خلافت اور سلسلے کی دیگر پبلک عمارات پر چراغاں کیا جائے۔اور پبلک بھی اپنے اپنے گھروں میں چراغاں کرے۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں بھی بعض خوشی کے مواقع پر ہوا ہے۔یہ چراغاں خوشی کے طبیعی اظہار کے علاوہ تصویر کی زبان میں اس بات کی بھی علامت ہوگا کہ جماعت کی دلی خواہش اور کوشش ہو کہ اللہ تعالٰی سلسلے کے نور کو بہتر سے بہتر صورت میں اور جلد سے جلد دنیا کے اقسام کناروں تک پہنچائے۔(1) مرکزی لجنہ اماءاللہ بھی اپنا ایک جلسہ منعقد کرے اور اس کے ساتھ صنعتی نمائش بھی ہو۔(۱۲) حضرت امیرالمؤمنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی سالانہ دو تقریروں کے علاوہ باقی تقریریں مندرجہ ذیل مضامین پر ہوں۔اور ہر ایک تقریر کا جدا جدا مضمون ہو :- نشان محمود - نظام خلافت - برکات خلافت سلسلہ عالیہ احمدیہ - - (۱۳) ہر ایک جماعت کو چاہیے کہ اپنا اپنا جھنڈا یعنی ماٹو تیار کر کے اپنے ہمراہ لائے۔تا تمام اطراف عالم میں تبلیغ ہو۔اور سلسلے کا تنظیمی رعب قائم ہو۔(۲) اس تقریب پر جلسے سے پہلے یا بعد وقار سلسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر کوئی جسمانی کھیلوں کی نمائش یا ورزشی مقابلے بعض ادارے اپنی طرف سے کرنا چاہیں تو انہیں روکا نہ جائے۔(۱۵) ہو سکے تو جلسہ اور جلوس وغیرہ کی ایک مناسب علم تیار کروائی جائے کہ تبلیغی لحاظ سے مفید ہو سکے۔