تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 601 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 601

کی جائے کہ احمدی احباب اس جلسے میں زیادہ سے زیادہ شریک ہوں۔اس کیلئے یہ بھی مناسب ہوگا کہ ہندوستان میں کسی اور جگہ اس تقریب پر جلسہ وغیرہ نہ کیا جائے۔(۳) اس تقریب پر الفضل" کا ایک خاص جوبلی نمبر بھی نکالا جائے جس میں خلافت سے تعلق رکھنے والے مسائل پر بحث ہو۔اور خلافت ثانیہ کی برکات پر بھی مناسب مضامین ہوں اور کچھ حصہ سلسلے کے تعلق عام تبلی اور ملی مضامین کا بھی ہو۔اور اگر منی ہوتی اس مجوبلی نمبرز میں مناسب تصاویر بھی درج کی جائیں۔(۴) صدر انجمین احمدیہ سے سفارش کی جائے کہ اس جلسہ سے قبل حضرت سیح موعود علیہ الصلوة والسلام اور حضرت اميرالمومنين خليفة السي الثاني ايده ال تعالى تصنيفات جو تصنيفات اسوقت نایاب ہوں انہیں دوبارہ طبع کرا کر شائع کیا جائے۔تا کہ اس قیمتی خزانہ میں سے کوئی حصہ تا باب نہ رہے۔اور سلسلہ کی تبلیغ میں ایک نئی جان پیدا ہو جائے۔اور تقطیع مقرر کر دی جائے۔جسکے مطابق آئندہ تمام کتب چھپ کریں۔(۵) قادیان میں ایک مکمل لائبریری کا ہونا نہایت ضروری ہے۔صادق لائبریری یں کچھ قیمتی تا بی موجود تو ہیں لیکن ان کو حفاظت سے رکھنے اور انکو استعمال کرنے کی جگہ کا مناسب انتظام نہیں ہے اور سائنس فلسفہ۔اقتصادیات اور مغربی تحریکات اور اخبارات اور رسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔اسلئے اسکی ترقی اور توسیع نہایت ضروری ہے۔کیونکہ قادیان ایک بہت بڑا علمی مرکز ہے حضرت مرزا ناصر احمد صاحب نے اس ضمن میں ایک تجویز کی ہے جسے صدر انجمن احادیہ منظور کر چکی ہے۔اگر وہ اسی سال اس کام کو شروع کر سکیں تو بہت مناسب ہو گا۔یعنی لائبریری کی اپنی عمارت کا سنگ بنیاد اس موقعہ پر رکھ دیا جائے۔(4) سلسلہ عالیہ حمدیہ کی پچاس سالہ ترقیات کا ایک چارٹ نظارت دعوت و تبلیغ کو تیار کرانا چاہیئے۔تاکہ ایک طرف تو سلسلہ کا ریکارڈ محفوظ ہو۔اور دوسری طرف سعید روحیں سلسلہ کی ترقیات پر یکجائی نظر ڈال سکیں اور اس طرف کھیچی آئیں۔یہ چارٹ اگر بہتر رنگا ہو۔تو بہت اچھا ہوگا۔یعنی ایک رنگ حضرت مسیح موعود علی الصلوۃ والسلام کی ترقیات کو دکھائے، دوسرا حضرت خلیفہ المسیح اول رضی اللہ عنہ کے زمانے کو۔اور تیسرا خلافت ثانیہ کی برکات کو۔(4) جماعت احمدیہ کو کوئی مناسب جھنڈا مقرر کیا جائے۔جیسے باقاعدہ طور پر جلسہ جوبلی کے موقع پر حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایده الله بنصرہ العزیز سے نصب کرانے کی درخواست کی جائے۔(۸) اس تقریب پر ایک پاکیزہ مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے۔جس میں سلسلہ کے چید شعر اور سلسلہ احمدیہ ، اور۔۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور خلافت کی برکات کے متعلق اپنے اشعار پڑھ کر سنائیں۔اس کی بیٹی تیار کندہ خلافت بربل پروگرام ک ایک تجویز یہ ہےکہ اس موقع پر قادیان میں اک عظیم الشان