تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 533
۵۱۲ پہلے روز کی مصروفیات پہلے اور حضور کی مصروفیات میں شہر کی وسعت کا معائنہ اور آپ کی قیام گاہ پر معززین کی ملاقات رہی شام کو حضور نے جناب عبداللہ الہ دین صاحب امیر جماعت احمدیہ سکندر آباد کے تعمیرہ ای پی یو بل الواقع فضل گنج میں جماعت ہائے احمدیہ سلطنت اصفیہ کے دوستو سے زائد احباب جماعت سے ملاقات فرمائی۔بعد ادائے نماز مغرب و عشا ر سید حسین صاحب ذوقی نے نہایت رقت آمیز لہجہ میں ایک سلام منظوم حضور کی خدمت میں عرض کیا۔اس کے بعد حضور نے جماعت کے ساتھ مبی دعا فرمائی اور مجلس برخاست ہوئی۔یہاں سے حضور مع خدام جناب سیٹھ محمد غوث صائب سکرڑی بیت المال کے شہر والے مکان پر دعوت طعام میں تشریف لے گئے جہاں اپنے مقام سے عام ملکی حالات پر تبادلۂ خیال فرماتے رہے اور پھر حضور المہر دین بلڈنگ سکندر آباد تشریف لے گئے۔دوسرے روز دوپہر تک عام ملاقاتیں ہوتی رہیں۔پھر ایک بجے زبدة المسما حکیم دوسر روز کی مصروفیات امیر سعادت علی صاحب کے مکان چوک اسپان پر تھوڑی دیر کے لئے تشریف لے گئے۔اس کے بعد مولوی سید بشارت احمد صاحب کے ہاں بشارت منزل پر حضور تشریف لے گئے جہاں جماعت کی جانب سے حضور کی دعوت کا انتظام کیا گیا تھا۔اور ی میں علاوہ بلاک کے اضلاع کی جماعتوں کے احباب بھی شریک تھے۔اثنائے تناول طعام میں جناب سید حسین صاحب ذوقی نے نظم " خوش آمدید سنائی جناب ہرمز صاحب ایک حیدر آبادی شاعر نے قطعات مدحیہ عرض کئے جس میں حضور کی اس دعوت میں شرکت کی برجسته تاریخ حیدر آباد کے سرکاری سال (فصلی) کی می آمد کی۔مصرع تاریخ ہے :- مکان بشارت میں محمود مہماں " ر فصلی دعوت طعام کے بعد حضور کا فو تو عہدہ داران جماعت کے ساتھ لیا گیا جس کے بعد منصور معه و نکاح نماز جمعہ کے لئے مکان انجمن موسوعہ احمدیہ لیکچر ہال" واقع بی بی بازار تشریف لیگئے۔اه ملک صلاح الدین صاحب ایم اے کا بیان ہے کہ الہ دین بینک میں پہنچنے کے بعد حضور نے دو کاروں میں حیدر آباد دکن کے شہر کا چکر لگایا ہمیشہ وہاں حضور والی کار میں حضرت سید بشارت احمد صاحب وکیل ، حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اور حضرت سیٹھ عبد اللہ الہ دین صاحب اور سیٹھ محمد اعظم صاحب لازما ساتھ ہوتے تھے۔شہر کے چکر میں خاکسانہ اور دیگر بعض احباب دوسری کار میں تھے۔حضور نے ایک دفعہ رویا دیکھی تھی کہ حضور نے اس شہر کا چکر لگایا ہے اور معائنہ کیا ہے اس بتاو پر حضور نے یہ پیکر لگایا تھا ہے سے یہ نظم حکم " کار اپریل اور صفحہ پر چھپ گئی تھی ؟ +