تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 532 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 532

۵۱۱ بجے حیدر آباد کے مضافاتی ریلوے اسٹیشن بیگم پیٹھ پر رونق افروز ہوئے۔جماعت احمدیہ حیدرآباد نے حضرت خلیفہ مسیح الثانی کی آمد کے سلسلہ میں نہایت وسیع پیمانے پر ریاستی روایات کے تحت شاندار انتظامات حضرت سیٹھ محمد غوث صاحب کے زیر انتظام کئے تھے حضور کے مکتوب موصولہ حضرت سیٹھ عبداللہ الہ دین صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اس امر کو پیش نظر کھا گیا تھا کہ سارے شہر کی سیر ہو جائے میں سے حضور کو حیدر آباد کے تاریخی و اسلامی شہر کی عظمت اور اس کی وسعت کا ایک اندازہ ہو جائے اور اس کے علاوہ حیدر آباد کے علمی اداروں اور تاریخی یادگاروں اور عالیہ منعتی ترقی کے معاینہ کا بھی موقعہ مل جائے بحضور کی اس سیر کا انتظام سیٹھ محمد اعظم صاحب کے سپرد تھا اور حضور کی اس ہدایت پر کہ حضور کے ساتھ جو خواتین تھیں ان کی سیر کا علیحدہ انتظام کیا جائے اس کے انچارج سیٹھ محمد معین الدین صاحب مقرر کئے گئے تھے بحضرت سیٹھ عبد اللہ بھائی صاحب کے چھوٹے بھائی خان بہادر احمد الہ دین صائب المخاطب نواب احمد نواز جنگ بہادر جو اگرچہ سلسلہ بیعت میں شامل نہ تھے لیکن حضور سے سجد عقیدت رکھتے تھے انہوں نے حضور کے قیام بمبئی کے دوران تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ حضور سکندرآباد میں جو حیدر آباد ہی کا ایک حصہ ہے اُن کی کوٹھی پر اُن کے معزز مہمان کے طور پر قیام فرما دیں جس کو حضور نے قبول فرما لیا تھا۔حضور کے درد مسعود کی اطلاع ریاست حیدر آباد کے اضلاع کے احباب کو دے دی گئی تھی اور وہ کثیر تعداد میں حیدر آباد پہنچ گئے تھے۔۱۲۰ اکتوبر شاہ کو جب حضور حیدر آباد کے مضافاتی ریلوے سٹیشن بیگم پیٹھ پر رونق افروز ہوئے تو وہاں جماعت ہائے احمدیہ کے صرف نمائندہ اصحاب نیز حیدر آباد و سکندر آباد کے بعض اور مخصوص احباب موجود تھے جن میں سے بعض حضور کے خویش و اقارب تھے۔حضور کے ریل سے اُترتے ہی احمدیہ گروپ نے سلامی دی اور نعرہ تکبیر سے سال سٹیشن گونج اُٹھا۔اس کے بعد مولوی سید بشارت احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ حیدر آباد نے حضور کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور اسی رنگ میں اظہایہ اخلاص مقامی خواتین نے ان خواتین محترم کے ساتھ کیا تو حضور کی معیت میں تشریف لائی تھیں۔احباب جماعت پلیٹ فارم پر خط مستقیم کی صورت میں استادہ تھے۔حضور بکمال شفقت و مہربانی ہر ایک سے مصافحہ کرتے گئے ساتھ ساتھ مولوی سید بشارت احمد صاحب امیر محجبات احمدیہ جب دور آباد ہر ایک کا مختصر تعارف بھی کراتے گئے۔اسٹیشن کا بیرونی احاطہ موڑوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا یہ مقصد تخدام میں جب حضور سیشن سے باہر تشریف لائے تو اس موقعہ کا فوٹو لیا گیا حضور اہلبیت اور کارکنوں کی معیت میں موٹروں میں سوار ہو کہ نواب احمد نواز جنگ بہادر کی کو بھی موسومہ الہ دین بلڈنگ سکندر آباد تشریف لائے جہاں حضور نے پچار روز قیام فرمایا۔ے فرزند حضرت سیٹھ محمد فوت صاحب مرحوم