تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 526
۵۰۹ میرا پروگرام یہ ہو گا جس کے متعلق آپ مذکورہ دوستوں سے مشورہ کر کے تفصیلات طے کرلیں۔(1) حیدر آباد کا موٹر میں ایک عام چکر میں سے اس کی عظمت اس کے علاقہ کی وسعت، آبادی کی طرز وغیرہ کا علم ہو جائے (۲) علمی اداروں کا دیکھنا (۳) تاریخی یادگاروں کا دیکھنا (ہم، موجودہ ترقی یا جد وجہد کا معائد۔آپ اس مشورہ میں اگر چاہیں تو نواب اکبر یار جنگ صاحب کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔ایک مجلس الیسی رکھی جا سکتی ہے جس میں سب جماعت کے دوست جمع ہوں اور میں انہیں مختصر ہدایات دوں مجمعہ کا دن اس دوران میں آئے گا۔وہ لازما میں مسجد میں پڑھوں گا اور جماعت سے ملاقات ہو جائے گی۔۔۔۔چونکہ مجھے مردوں کے ساتھ پھرنا ہو گا اس لئے عورتوں کی سیر کا الگ انتظام کر دیا جائے۔یعنی روزانہ پر وگرام طے ہو کر پہلے بتا دیا جائے کہ عورتیں اپنا وقت اس طرح خرچ کریں گی۔اور میرا پروگرام اس اس طرح ہو گا۔تحریک جدید نے جہاں کھانے کے متعلق سادگی پیدا کر دی ہے وہاں میرے جیسے بیمار کے لئے مشکلات بھی پیدا کردی ہیں ایک کھانے کی وجہ سے سوائے خاص حالات کے چاول میں نہیں کھا سکتا روٹی کھاتا ہوں کیونکہ چاول کم پچھتے ہیں۔اگر ایک سالن ہماری پنجابی طرز کا پک سکے اور تنور کی یا تو ہے کی چپاتی مل سکے تو مجھے سہولت رہیگی۔حیدر آباد کی طرف پیاز کی کثرت اور میٹھا اور کھٹا کھانے میں میلا دیتے ہیں جو میرے معدے کے لئے سخت مضر ہوتا ہے اور مجھے بہت جلد ایسے کھانوں سے بیجار ہو جاتا ہے۔گو مجھے کھانے کے متعلق یہ ہدایت دینے سے شرم محسوس ہوتی ہے مگر چونکہ میری صحت سخت کمزور ہے اور میری زندگی در حقیقت ایسی ہے جیسے ربڑ کی گڑیا میں پھونک مار کر بٹھا دیتے ہیں اس طرح اللہ تعالے کی پھونک ہی کچھ زندہ رکھے جاتی ہے اس وجہ سے مجھے باوجود حیا کے یہ امرکھنا پڑا۔میں پرسوں سندھے جارہا ہوں۔اس بارے میں اگر کوئی اور بابت آپ نے پو چھنی ہو تو ناصر آباد نجیجی ضلع میر پور خاص سندھ کے پتہ پر خط لکھیں۔بھٹی ہم جہاز کے ذریعہ سے آئیں گے ، میرے ساتھ پرائیویٹ سکرٹی کے علاوہ صرف پسند معادن کار ہوں گے شائد کوئی دوست قادیان سے میری ہدایت کے مطابق آجائیں۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد ه اصل کتاب حضرت ولی عبداللہ الہ دین صاحب کے دربار کے پاس محفوظ ہے "