تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 525 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 525

هور قادیان ضلع گورداسپور پنجاب 4 مکرمی سیٹھ صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته مدت سے میرا ارادہ حیدر آباد آنے کا تھا۔کیونکہ میرے نزدیک کسی جگہ کو دیکھنے کے بعد وہاں کے کام کی اہمیت کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔لیکن کچھ تو کم فرصتی کی وجہ سے اور کچھ وہاں کے سیاسی حالات کی وجہ سے اور کچھ اس خیال سے کہ وہ علاقہ دور ہے۔اخراجات زیادہ ہوں گے۔میں آنے سے رکا رہا۔لیکن اب حالات اس طرف کے ایسے ہو گئے ہیں۔شاید مجھے ان علاقوں کی طرف زیادہ توجہ کرنی پڑے۔۔۔۔میں نے یہ ارادہ کیا ہے کہ اگر اللہ تعالے چاہے تو اس دفعہ سندھ سے اگر یں حیدر آباد ہوتا آؤں۔مجھے اس کا زیادہ خیال اس لئے بھی ہوا ہے کہ جو رویاء میں نے حیدر آباد کے تعلق دیکھی تھی اس میں ایک حصہ یہ تھا کہ میں پہلے حیدر آباد کا معائنہ کرنے گیا ہوں اور پھر میں نے آکر فوج کو حملہ کا حکم دیا ہے۔اس سے میں سمجھتا ہوں کہ پہلے ایک سرسری معائنہ حیدر آباد کا ضروری ہے۔اس لئے اگر ہو سکا توئیں انشاء اللہ سندھ سے حیدر آباد کی طرف روانہ ہوں گا۔پروگرام یہ ہے - پندرہ بیبینی ورود ۱۷ - ۱۷-۱۸ - ۱۹ مبنی تیام ، 19 کو ہوائی جہاز کے ذریعہ سے حیدر آباد، ساڑھے چھ بجے ورود حیدر آباد ۰ ۲۰-۲۱-۲۲ حیدرآباد قیام ۲۲ر کی شام کو سات بجے دہلی جانے والی گاڑی سے پنجاب کی طرف رجوع۔میرے ساتھ ایک میری بیوی مریم صدیقہ لڑکی امتہ القیوم اور ہمشیرہ مبارکہ بیگم ہونگی چھ سات دو سر ہمراہی ہونگے یہ لوگ ریل سے سفر کر کے بیٹی سے حیدر آباد پہنچیں گے۔میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ ہمارا سفر صرف غیر رسمی رہے یعنی کوئی لیکچر وغیرہ یا شور نہ ہو۔اگر یہ خاص آدمیوں سے ملاقات کی ضرورت سمجھی گئی تو جماعت کے مشورہ سے میں ان کو ملنے کا موقعہ دے دوں گا۔اس سے زیادہ نہیں۔