تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 513
تشریف لے گئے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اسے احضرت مولوی عبد المغنی خاں صاحب ناظر دعوة وتبلیغ اور بہت سے دیگر اصحاب قادیان سے پہنچ گئے تھے نیز بٹالہ اور اس کے قرب جوار کے دیہات سام پور، اٹھوال ، لودی جنگل دھر مکوٹ بگہ ، دنجوان ، پارووال، لنگروال، تیجہ کلاں کھوکھر، قادریان راجپوتاں ، دیال گڑھ۔تنے غلام نبی ، مہیل چک فیض اللہ چک ، کچھچھ یالہ ، وڈالہ بانگر ، فال فتاح، شاہ پور کے احمدی احباب صبح ہی صبح اپنے معزز مہمانوں کے استقبال کے لئے آگئے تھے۔ان میں سے بعض جماعتیں بارہ بارہ ، پودہ چودہ میل کے فاصلہ پر سے آئیں اور اس طرح ایک بہت بڑا اجتماع ہو گیا۔گاڑی ٹھیک وقت پر پہنچی جس کے پہنچنے پر نفسہ ہائے تکبیر حضرت امیر المومنین، حضرت مولوی شیر علی صاحب ، مولانا در و صاحب اور صاحبزادگان زندہ باد کے نعرے بلند کئے گئے۔گاڑی میں سے سب سے پہلے حضرت مولوی شیر علی صاحب اور آپ کے بعد بالترتیب حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد ، صاحبزادہ مرزا مظفراحمد ماء حضرت صاجزادہ مرزا ناصر احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب اتر سے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ نے سب کے ساتھ معانقہ فرمایا اور ہر ایک کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے۔حضور کے بعد جناب مولوی عبد المغنی صاحب ناظر دعوۃ تبلیغ نے سب کے ساتھ معانقہ فرمایا۔اور حضرت امیر المومنین مینی اللہ کی اور قافلہ کے جملہ ممبران کو ہار پہنائے۔اس کے بعد اہل قافلہ نے تمام اصحاب کے ساتھ مصافحہ کیا اور پھر حضرت امیر المومنین رضی اللہ تعالیٰ ، حضرت مرزا بشیر احمد صاحب اور جناب ناظر صاحب دعوة و تبلیغ گاڑی میں سوار ہو گئے۔گاڑی جب قادیان اسٹیشن پر پہنچی تو نعہ ہائے تکبیر بلند کئے گئے۔حضرت امیر المومنین کے گاڑی سے اُترنے کے بعد ارکان قافلہ اسی ترتیب سے اُترے جس سے بٹالہ اسٹیشن پر اُترے تھے حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال ناظر اعلیٰ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ناظر امور عامہ اور حضرت نواب عبد اللہ خاں صاحب نے اُن کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور پلیٹ فارم پر موجود بہت سے اصحاب سے مصافحہ کرنے کے بعد باہر تشریف لائے جہاں سب اصحاب نے مصافحہ کیا تھا کے ختم ہونے تک حضرت امیر المومنین پلیٹ فارم پر یہی رونق افروز رہے۔پھر حضور کے ہمراہ ارکان قافلہ قصبہ میں آگئے اور مسجد مبارک میں نفل ادا کرنے کے بعد بہشتی مقبرہ میں تشریف لے گئے جہاں حضر مسیح موعو علیہ السلام کے مزار مبارک پر دھیا کی بپھر اپنے گھروں کو تشریف لے گئے۔سے سے "افضل" نومبر ۱۹۳۷ و صفرا کالم ۱ تا ۳ :