تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 509
۴۹۲ تعلیمی ترقی لیکن ہم جانتے ہیں کہ آپ نے اپنے مطالعہ کو یونیورسٹی تک ہی محدود نہیں رکھابلکہ دوست ممالک اور مغرب کے دوسرے تعلیمی مراکز کی سیاحت کا جو بھی آپ کو موقعہ ملا اس سے پورا پورا فائدہ اُٹھا کر اپنے دامن علم کو ملا مال کرنے کی کوشش کی ہے اور اس طرح آپ نے مغرب کے سوشل ، پولیٹیکل ، اقتصادی اور مذہبی سوالات کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔مغربی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے متعلق آپ نے جو وسیع معلومات حاصل کی ہیں اور مغربی اقوام کے مخصوص کر کیٹر کے متعلق جو وسعت نظر آپ نے پیدا کی ہے اور ان کی مجاریس وغیرہ کے متعلق جو واقعیت بہم پہنچائی ہے وہ ہمیں یقین ہے کہ ان عظیم الشان فرائض کی بجا آوری میں آپ کے لئے بہت ممد و معاون ہوگی جو مستقبل قریب میں آپ کے سپرد ہونے والے ہیں۔جرمن زبان کا مطالعہ علاوہ ازیں اس موقعہ سے آپ نے ایک اور فائدہ بھی اٹھایا ہے یعنی انگریزی میں پرافیشنسی حاصل کرنے کے علاوہ آپ نے یورپ میں ایک اور اہم زبان یعنی جرمن کا بھی خاص طور پر مطالعہ کیا ہے جو نہ صرف یہ کہ آپ کے معلومات میں مغرب کے بڑے بڑے لیڈروں کے آراء و افکار کے اضافہ کا موجب ہوگی بلکہ آپ کو ان لوگوں سے ان کی اپنی زبان میں اپیل کرنے کے قابل بنا دیگی۔وقت کا صحیح استعمال ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے یہاں پر قیام کے دوران میں اپنے وقت کا صحیح استعمال کیا ہے اور دور حاضرہ کی تمام دنیا کے رہنما حضرت احمد سلیہ الصلوۃ والسلام کے ایک قابل قدر فرزند کی حیثیت سے آپ کے سامنے بنو عظیم الشان کام ہے اس کے لئے بخوبی تیار ہو کر واپس جارہے ہیں۔ہمیں علم ہے کہ آپ یہاں کسی نئی صداقت کی تلاش میں نہیں آئے تھے بلکہ اس غرض سے مغرب کا مطالعہ کرنے آئے تھے تاکہ ان لوگوں کو صداقت کے سرچشمہ کی طرفف لانے کے طریق اور ذرائع معلوم کر سکیں۔ہم یورپ میں آپ کی آمد کو یہاں کے لوگوں کے لئے ایک نیک خال سمجھتے ہیں۔ان ممالک میں آپ کی آمد بناتی ہے کہ مغربی اقوام کے لئے اللہ تعالے کی طرف سے خیر مقدر ہے۔اللہ تعالے ان لوگوں کی بھلائی چاہتا ہے۔اور اس لئے اس نے اپنے مقدس پیغمبر کے موجود فرزندوں میں سے ایک کو ان لوگوں کی برائیوں اور ان کے عوارض کے مطالعہ کے لئے بھیجا تا جب موقعہ آئے تو وہ اُن کے لئے صحیح علاج تجویز کر سکے۔سچے احمدی کا نمونہ آپ کی یہاں آمد سے ایک اور بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ آپ نے ہمارے سامنے ایک پتے احمدی کا نمونہ پیش کیا ہے۔ہم میں سے جن کو حضرت احمد علیہ الصلوۃ والسلام با حضور کے بلند تربیت