تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 508
۴۹۱ فصل بوم صاحبها حافظ مرزا نام احمدرضا حضرت علیہ ربیع الثانی نے یورپ کے حالات اور ماترین یورپ کے انکار کی نانگلستان سے روانگی خیالات کا قریبی مطالعہ کرنے کے لئے اپنے فرزند اکبر حضرت صاحبزادہ حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو انگلستان بھجوایا تھا جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا اور بلاد میں قیام ہے آپ پہلی بار استمبر ۱۹۳۷ء کو لنڈن تشریف لے گئے اور ہم جولائی شید کومومی منتوں پر قادیان آئے اور دوبارہ ستمبر کو عازم ولایت ہوئے اور اپنے دینی مقاصد میں ہر طرح کا امین کامران ہونے کے علاوہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے بی اے آنرز کا امتحان پاس کرنے کے بعد ۲۱ جولائی منہ کو لنڈن سے روانہ ہوئے۔جماعت احمدیہ انگلستان نے آپ کی روانگی سے دو روز قبل آپ کے اعزاز میں الوداعی ڈنر پارٹی دی جس میں مسٹر محمد بھارت نے حسب ذیل ایڈریس پڑھا :- فزار مخلصانہ ایڈریس حضرت مرزا ناصر احمد صاحب السلام عليكم و رحمة الله و بر کانت رنج واندوہ اور مسرت و انبساط کے مشترکہ جذبات کے ساتھ ہم ممبران جماعت احمدیہ برطانیہ آپ کی ہندوستان کو روانگی کے موقعہ پر آپ کی خدمت میں الوداعی ایڈریس پیش کرتے ہیں یہ موقعہ ہمارے لئے اس دو تہ سے موجب خوشی ہے کہ آپ جس مقصد کے حصول کے لئے یہاں آئے تھے اُسے حاصل کرنے کے بعد کامیاب و کامران اپنے وطن جا رہے ہیں۔آپ یہاں اس لئے آئے تھے کہ مغرب کے بہترین دماغوں کے خیالات و افکار کا براہ راست علم حاصل کریں اور برطانیہ کی اول درجہ کی یونیورسٹیوں میں سے ایک میں چار سال تک مطالعہ کر کے اس مقصد کے حصول کے لئے آپ نے اس موقعہ سے پورا پورا فائدہ اُٹھایا ہے جہاں آپ کو مغرب کے فضلاء کے ساتھ براہ راست میل جول کے مواقع اکثر ملتے رہے ہیں۔الفضل عمر اگست ماہ صفحہ ۳ کالم علامہ قیام انگلستان کے دوران آپ جرمنی اور ناروے بھی تشریف لے گئے۔