تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 499 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 499

۴۸۲ مستقل زمین دوز نشانات رکھے جائیں جن کا راز مختلف ممالک میں محفوظ کر دیا جائے تاکہ اگر ان مقامات پر شیمن حملہ کرے تو ان کو از سر کو اپنی اصل جگہ پر تعمیر کیا جاسکے۔پاسپورٹوں کا سوال بھی اسی پر مبنی تھا (دستخط) مرزا محمود احمد (خلیفه امسیح) اس میں جو یہ فقرہ ہے کہ پاسپورٹوں کا سوال بھی اسی پر مبنی تھا۔اس کا اشارہ اس طرف ہے کہ انہی پیشگوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے حکم دیا تھا کہ تمام خاندان کے اور سلسلہ کے بڑے بڑے کارکنوں کے غیر ممالک کے پاسپورٹ ہر وقت تیار رہنے چاہئیں تا کہ جب ہجرت کا وقت آئے پاسپورٹ بنوانے پر وقت نہ لگے۔اسی طرح اسی وقت سے میں نے یہ حکم دیا ہوا تھا کہ ایک ایک سٹ سلسلہ کی کتب کا سات آٹھ مختلف ملکوں میں بھیجوا کر سلسلہ کا لٹریچر محفوظ کر لیا جائے۔دستخط) مرزا محمود احمد (خلیفه (سی) ۲۲ مئی ۹۳ کا سفر سندھ حسب سابق اس سال بھی سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے سفر سندھ اختیار کیا حضور ۲۷ اپریل سنہ کو قادیان سے بذریعہ ٹرین اور صداقت احمدیت عجیب نشان روانہ ہوئے اور ایک ماہ کے بعد ٹیم کو بوقت + ۱۲ بجے شب واپس قادیان میں تشریف لائے۔سفر سندھ سے واپس آتے ہوئے احمدیت کی صداقت کا ایک عجیب آسمانی نشان ظاہر ہوا۔اور وہ یہ کہ تب حضور کی گاڑی کراچی میں) لودھراں کے اسٹیشن پر پہنچی تو دوسرے اسٹیشنوں کی طرح یہاں بھی حضور کی زیارت کے لئے بہت سے احمدی موجود تھے جو گاڑی کے پہنچنے پر مصافحہ کرنے لگے۔اسی دوران گاڑی میں سوار ملتان کے ایک ہند و ر میں لالہ کلیان داس صاحب نے حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب سے (جو اس وقت حضرت امیرالمومنین کے کمپارٹمنٹ میں دریچہ کے قریب کھڑے تھے حضور سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی حضور کی اجازت پر یہ صاحب گاڑی کے اندر تشریف لائے اور گفتگو کرنے کی بجائے دیر تک خاموش رہے۔ڈاکٹر صاحب کی نگاہ پڑی تو دیکھا کہ آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔روتے روتے ان کی ہچکی بندھ گئی۔کچھ دیر تک تو رقت کی یہ کیفیت طاری بحواله الفضل " ۲۵ مئی ۱۹۴۷ء صفحه ۳ کالم ۲۰ ہے له الفضل" ۲۹ اپریل ۹۳۶ه صفحه ۲ کالم ما به سے " الفضل" یکم جون حار صفحه ۲ کالم ما :