تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 493 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 493

حضور کی خدمت میں جب تعلیم القرآن کلاس کے انتظامات اور روزانہ اسباق کی رپورٹ پیش ہوئی تو حضور نے اپنے قلم مبارک سے تحریر فرمایا کہ جزاکم اللہ تعالیٰ یہ انتظام بہت مناسب ہے اور ہر سال ہونا چاہیئے اور بڑھاتے جانا چاہیے نے میں چونکہ میں خدام الاحمدیہ اپنی ندگی کے سات سال حضرت امیر مومنین کی طرف سے مل کر کی تھی اس لئے حضرت خلیفہ اسی انانی نے اس سال نئے مفت سالہ دور کا پروگرام کے سالانہ اجتماع پر اس کے گذشتہ ہفت سالہ دور کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے سات سالوں کے لئے ایک جامع مانع او تفصیلی پروگرام پیش فرما یا جس کا خلاصہ حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے الفاظ میں درج ذیل کیا جاتا ہے۔وقار عمل : 1 - قادیان کی عدم صفائی اور محلوں کے گند کو دور کرنے کی طرف توجہ دے کر ہمیں اس بات کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیئے کہ قادیان ایک نہایت صاف ستھرا مقام بن جائے۔اس کی سڑکیں ہموار ہوں اور گھروں کا کوڑا کرکٹ سڑکوں پر پھینکا ہوا نظر نہ آئے رجس سے لکھی اور مچھر کثرت سے پیارا ہوتے ہیں جن سے وبائی امراض پھیلتے ہیں۔) ۲ - یہ ضروری ہے کہ روزانہ کام کرنے کی عادت پیدا کی جائے یہ کام عمل اجتماعی کے رنگ میں ہو۔خواه دو دو تین تین خدام مل گرم کریں۔مگر کریں روزانہ۔اس عمل اجتماعی کا بیشتر حصہ وقار عمل کی نوعیت کا ہو۔محامہ کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر دیا جائے۔خدام محلہ محلہ کی صفائی کے ذمہ دار ہوں اور جو مجالس اس کام میں سبقت لے جائیں انہیں انعام دیا جائے اور مقابلہ کی شرح پیدا کی جائے۔- قادیان میں برسات کے پانی کے نکاس کی طرف توجہ دی جائے۔اور سیروں سے مشورہ کر کے ایک تفصیلی پروگرام بنایا جائے جس کے مطابق کام ہو۔⋅۔ایسے کام اس غرض کے مد نظر کئے جائیں کہ کسی خادم میں تکبر کا شائیر باقی نہ رہے اور اس کا نفس مر جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہر ایک کام کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔ه الفضل در ستمبر ۱۹۳۵ صفحه ۶ -