تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 23
1q اُسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسّلام کو قبول کر کے کس قدر روحانی ترقی حاصل ہوئی اور کس طرح اس کی حالت میں انقلاب آیا۔پھر ڈاکٹر یا وکیل یا بیرسٹر ہو کر قرآن اور حدیث کے معارفت بیان کرے تو سننے والوں پہ اس کا خاص اثر ہو سکتا ہے۔۔۔۔یہ لوگ اگر لیکچروں کے معلومات حاصل کرنے اور نوٹ لکھنے کے لئے قادیان اگر آجائیں تو میں خود ان کو نوٹ لکھا سکتا ہوں یا دوسرے مبلغ لکھا دیا کریں گے۔اس طرح ان کو سہارا بھی دیا جا سکتا ہے۔۔۔پرانے دوستوں میں سے کام کرنے والے ایک میر حامد شاہ صاحب مرحوم بھی تھے۔اُن کو خواجہ صاحب (خواجہ کمال الدین صاحب ناقل) سے بھی بہت پہلے لیکچر دینے کا جوش تھا۔اور اُن کے ذریعہ بڑا فائدہ پہنچا۔وہ ایک ذمہ دار عہدہ پر لگے ہوئے تھے۔باوجود اس کے تبلیغ میں مصروف رہتے اور سیالکوٹ کی دیہاتی جماعت کا بڑا حصہ اُن کے ذریعہ احمدی ہوا لے گیارھواں مطالبہ " در اصل خلیفہ کا کام نئے سے نئے حملے کرنا اور اسلام کی اشاعت کے لئے نئے سے نئے اسنے کھولنا ہے مگر اس کے لئے بجٹ ہوتا ہی نہیں۔سارا بجٹ انتظامی امور کے لئے یعنی سدر اتین کے لئے ہوتا ہے۔نتیجہ یہ ہے کہ سلسلہ کی ترقی افتادی ہو رہی ہے اور کوئی نیا رستہ نہیں نکلتا۔۔۔۔آج سے دس سال قبل میں نے ریز روفنڈ قائم کرنے کے لئے کہا تھا تا کہ اس کی آمد سے ہم ہنگامی کام کر سکیں۔مگر افسوس جماعت نے اس کی اہمیت کو نہ سمجھا اور صرفت ۲۰ ہزار کی رقم جمع کی۔اس میں سے کچھ رقم صدر امین احمدیہ نے ایک جائداد کی خرید پر لگا دی اور کچھ رقم کشمیر کے کام کے لئے قرض لے لی گئی اور بہت تھوڑی سی رقم باقی رہ گئی۔یہ رقم اس قدر قلیل تھی کہ اس پر کسی ریز رو فن کی بنیاد نہیں رکھی جا سکتی تھی۔ہنگامی کاموں کے لئے تو بہت بڑی رقم ہونی چاہیئے جس کی معقول آمدنی ہو۔پھر اس آمدنی میں سے ہنگامی اخراجات کرنے کے بعد جو کچھ بچے اس کو اسی فنڈ کی مضبوطی کے لئے لگا دیا جائے۔تاکہ جب ضرورت ہو اس سے کام لیا جا سکے۔۔۔۔۔جماعت کو یاد رکھنا چاہیئے کہ جب تک ہنگامی کاموں کے لئے بہت بڑی رقم خلیفہ کے ماتحت نہ ہو کبھی ایسے کام جو سلسلہ کی وسعت اور عظمت کو قائم کریں نہیں ہو سکتے تھے " بارھواں مطالبہ : " وہ جلیبیوں آدمی جو پیشن لیتے ہیں اور گھروں میں بیٹھے ہیں خدا نے اُن کو موقع دیا ہے کہ چھوٹی سرکار سے پنشن نہیں اور بڑی سرکار کا کام کریں یعنی دین کی خدمت کریں۔۔۔تا ان سکیموں ل " الفضل" و دسمبر ۹۳۳ صفحه ۸ که ایضاً صفحہ و کالم ۰۲۱ او