تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 21 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 21

14 پانچواں مطالبہ : " تبلیغ کی ایک سکیم میرے ذہن میں ہے جس پر سو روپیہ ماہوار خرچ ہوگا اور اس طرح ۱۲۰۰ روپیہ اس کے لئے درکار ہے۔جو دوست اس میں بھی حصہ لے سکتے ہوں وہ لیں۔اس میں بھی غرباء کو شامل کرنے کے لئے میں اجازت دیتا ہوں کہ وہ اس تھریک میں حصہ لینے کے لئے پانچ پانچ روپے دے سکتے ہیں " چھٹا مطالبہ:۔میں چاہتا ہوں کہ وقف کنندگان میں سے پانچ افراد کو مقر کیا جائے کہ سائیکلوں پر سائے پنجاب کا دورہ کریں اور اشاعت سلسلہ کے امکانات کے متعلق مفصل رپورٹیں مرکز کو بھیجوائیں مثلاً یہ کہ کسی علاقہ کے لوگوں پر کس طرح اثر ڈالا جا سکتا ہے۔کون کون سے با اثر لوگوں کو تبلیغ کی جائے تو احمدیت کی اشاعت میں خاص مدد مل سکتی ہے۔کس کس جگہ کے لوگوں کی کس کس جگہ کے احمدیوں سے رشتہ داریاں ہیں کہ ان کو بھیج کر وہاں تبلیغ کرائی جائے۔وغیرہ وغیرہ، پانچ آدمی جو سائیکلوں پر جائیں گے مولوی فاضل یا انٹرنس پاس ہونے چاہئیں۔تین سال کے لئے وہ اپنے آپ کو وقف کریں گے۔پندرہ روپیہ ماہوار اُن کو دیا جائے گا تبلیغ کا کام ان کا اصلی فرض نہیں ہوگا۔اصل فرض تبلیغ کے لئے میدان تلاش کرنا ہوگا۔وہ تبلیغی نقشے بتائیں گے۔گویا جس طرح گورنمنٹ سروے (SURVEY) کراتی ہے وہ تبلیغی نقطہ نگاہ سے پنجاب کا سروے کریں گے۔ان کی تنخواہ اور سائیکلوں وغیرہ کی مرمت کا خرچ ملا کر سو روپیہ ماہوار ہوگا۔اور اس طرح گل رقم جس کا مطالبہ ہے ا ۲۷ ہزار بنتی ہے۔مگر اس میں سے پا ۱۷ ہزار کی فوری ضرورت ہے۔اللہ ساتواں مطالبہ ” تبلیغ کی وسعت کے لئے ایک نیا سلسہ مبتلقین کا ہونا چاہیئے اور وہ یہی ہے کہ سرکاری ملازم تین تین ماہ کی چھٹیاں لے کر اپنے آپ کو پیش کریں تاکہ ان کو وہاں بھیجدیا جائے جہاں ان کی ملازمت کا واسطہ اور تعلق نہ ہو۔مثلاً گورداسپور کے ضلع میں ملازمت کرنے والا امر تسر کے ضلع میں بھیج دیا جائے، امرتسر کے ضلع میں ملازمت کرنے والا کانگڑھ یا ہوشیار پور کے ضلع میں کام کرے۔گویا اپنی ملازمت کے علاقہ سے باہر ایسی جگہ کام کرے جہاں ابھی تک احمدیت کی اشاعت نہیں ہوئی۔اور وہاں تین ماہ رہ کر تبلیغ کرے۔۔۔۔ایسے اصحاب کا فرض ہوگا کہ جس طرح ملکانہ تحریک کے وقت ہوا، وہ اپنا خرچ آپ برداشت کریں۔ہم اس بات کو مد نظر رکھیں گے کہ انہیں اتنی دور نہ بھیجا جائے کہ الفضل و بر تو میرا یہ تحریک سکیم خاص" کے نام سے موسوم ہوئی تے الفصل ہو تو میرا چندہ کی اس مذکو ” تبلیغی سروے" کا نام دیا گیا ؟ (افضل " ۲۳ دسمبر ) + کے یہ لفظ جیسا کہ سیاق و سباق سے ظاہر ہے، چھپنے سے رہ گیا ہے (مرتب) "