تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 353
۳۳۰ کر دیا۔احرار کا نفرنس منعقدہ قادیان میں شمولیت کی تیاری کی گئی اور اس طرح قادیان اور اس کی ترقی کو پہلی دفعہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا اتفاق ہوا۔بہشتی مقبرہ اور لوگوں کے پھیلائے ہوئے اتہامات کو دیکھا اور کسی قدر تعجب آیا۔مگر پھر حالات مملکت خویش خسروال دانند کے پیش نظر اپنے دل کو جہالت کا طعنہ دیگر حامیان دین و مفتیان شرع متین کی صداقت کا معتقد رہنے پر مجبور کیا مگر تا ہے ! دل متاثر ہوئے بغیر نہ رہا۔اس حالت میں حضرت مسیح موجود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار مبارک پر جاکر عجز و انکسار کے ساتھ دربار خداوندی ہیں۔بدہ پر نم سے اس طرح دعا شروع کی خُدا! تو جو علیم وخبیر ہے اور دلوں کے ہر سربستہ راز کو جانتا ہے اور اپنے بندوں کی دعاؤں کو سکتا ہے۔ہدایت کا بلا شرکت غیرے مالک ہے۔آج تیرا ایک گنہگار بندہ بھی مجھ سے ایک خواست کرنے کی جرات کرتا ہے۔رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ ، اے خدائے قدوس ! شخص جس کے قائم کردہ سلسلہ کو مٹانے کے لئے آج ہم قادیان کی سر زمین میں آئے ہیں۔اس کے متعلق دو ہی باتیں منصور ہو سکتی ہیں۔اگر یہ سچا ہے تو اس زمانہ میں تیر اس سے پیارا اور سب سے زیادہ محبوب ہے۔پس میرے گناہوں کی پاداش میں اس کے فیوض سے مجھے محروم نہ رکھیں۔اوراگر یہ جھوٹا ہے۔تو ومَن أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ الْكَذِبَ کی وعید خدا و نادری کی رو سے اس زمانہ کا خاکم بدمین، بدترین شخص اور سب سے بڑا ظالم ہے۔سو اس کے شرور سے مامون و محفوظ رکھیو۔سُبحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَمْتَنَا إِنَّكَ أَنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُه آنکھیں پر اشک ہو گئیں۔دوستوں سے نظر بچا کر آنسو پونچھ دئے اور بات کو ادھر ادھر ملا دیا۔دعاء کے بعد جلسہ گاہ میں واپس آیا اور علماء کرام کی پر معارف تقریریں سنیں۔رات گزاری۔i اور دوسرے دن لوگوں کے ساتھ فتح کے شادیانے بجاتے ہوئے واپس لاہور چلا آیا۔دن دنوں کے بعد ہفتے ، ہفتوں کے بعد مہینے گزرتے گئے۔امیر شریعت صد را احرار کا نفرنس پر سرکار کی طرف سے مقدمہ چلائے جانے کی افواہیں ادھر اُدھر مشہور ہونے لگیں۔آخر ایک صبح اخبار میں بدیں عنوان "مولانا کی گرفتاری کی خبر پڑھی۔" امیر شریعت حضرت مولنا۔۔۔۔الخ منصوری سے گرفتار کرلئے گئے۔سرکار کی قادیانیت نواز پالیسی پر اظہار غیظ و غضب کے لئے بعد نماز عشاء بیرون دبل دروازه ایک عظیم الشان جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔جلسے کی