تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 3 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 3

تحریک جدید کا ذکر سید نا حضرت تحریک جدید کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کے ذریعہ سے حضرت مسیح موعود عليه الصلوة والسلام کا وہ کشف بھی پورا ہو گیا جس میں حضور مسیح موعود علیہ السلام کے کشف میں سر غلبہ اسلام کے لئے پانچ ہزار سپاہیوں پشتمل ایک روحانی فرمودی گئی تھی۔چنانچہ حضور علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔کشفی حالت میں اس عاجز نے دیکھا کہ انسان کی صورت پر دو شخص ایک مکان میں ملیٹھے ہیں۔ایک زمین پر اور ایک چھت کے قریب بیٹھا ہے۔تب میں نے اُس شخص کو جو زمین پر تھا مخاطب کر کے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے گروہ چُپ رہا اور اس نے کچھ بھی جواب نہ دیا۔تب میں نے اس دوسرے کی طرف ریٹ کیا۔جو جھت کے قریب اور آسمان کی طرف تھا۔اور اسے میں نے مخاطب کر کے کہا کہ مجھے ایک لاکھ فوج کی ضرورت ہے۔وہ میری اس بات کو سُن کر بولا کہ ایک لاکھ نہیں ملے گی مگر پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔تب میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگر چہ پانچہزار تھوڑے آدمی ہیں پر اگر خدا تعالیٰ چاہے تو تھوڑے بہتوں پر فتح پاسکتے ہیں۔اس وقت میں نے یہ آیت پڑھی گرمِن قِشَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةٌ كَثِيرَةٌ بِإِذْنِ اللَّهِ پھر وہ منصور مجھے کشف کی حالت میں دکھایا گیا اور کہا گیا کہ خوشحال ہے خوشحال ہے۔مگر خدا تعالے کی کسی حکمت خفیہ نے میری نظر کو اس کے پہچاننے سے قاصر رکھا۔لیکن امید رکھتا ہوں کہ کسی دوسرے وقت دکھایا جائے یہ ہے اس کشف کے علاوہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی اور جماعت احمدیہ کے متعدد افراد کو بھی تحریک دوسری ابشار میں جدید کے بابرکت ہونے کی نسبت بشارتیں ملیں۔چنانچہ حضرت خلیفہ ربیع الثانی نے وہ نومبر کو فرمایا :- میں نے اللہ تعالٰی سے متواتر دکھا کرتے ہوئے اور اس کی طرف سے مبشر رویا حاصل کرتے ہوئے ایک سکیم تیار کی ہے جس کو میں انشاء اللہ آئندہ جمعہ سے بیان کرنا شروع کروں گا۔میں نے ایک دن مخاص طور پر دھا کی تو میں نے دیکھا کہ چودھری ظفراللہ تعال صاحب آئے ہیں۔۔۔۔اور میں قادیان سے باہر یورانی سٹرک پیر ان سے ملا ہوں۔وہ ملتے ہی پہلے مجھ سے بغلگیر ہو گئے ہیں۔اس کے بعد نہایت جوش سے انہوں نے میرے کندھوں اور سینہ کے اوپر کے حصہ پر بوسے دینے شروع کئے ہیں۔اور نہایت رقت کی حالت ان ازالہ اونام به طبع اول صفحه ۹۷ تا ۹۹ حاشیه