تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 190
129 اور سکھوں سے کرتے ہیں یا مزائی اور عام مسلمانوں میں جو قضیہ تکفیر موجود ہے اس کو وہی حیثیت دینا چاہیئے جو شیعه مینی جعفی، وہابی، مقلد، غیر مقلد ، بریلوی ، بدایونی ، دیوبندی اور چکڑالوی وغیرہ کے باہمی شغل تکفیر کو اصل ہے۔علامہ اقبال احرار کی موجودہ فتنہ پروری کی آج حمایت کر رہے ہیں لیکن جیسا کہ میں پہلے عرض کر چکا ہوں۔مرزائیت کم و بیش گذشته تین سال سے موجود ہے اور اس طویل عرصہ میں۔ہر که رمز مصطفی فهمیده است شرک را در خون مضمر دیده است کا نعرہ لگانے والے علامہ اقبال کا طرز عمل وہی رہا ہے جس کی تائید و حمایت کی وجہ سے آج میرے ایسے مسلمان مورد طعن ہو رہے ہیں۔کوئی عطاء اللہ شاہ بخاری ، کوئی حبیب الرمن ، کوئی افضل حق یا کوئی مظہر علی اگر اس روش کے حامیوں کو مرزائی کہدے یا اگر ایسا نہ کر سکے تو وظیفہ خوار قادیان کہہ کر بد نام کرے تو وہ قابل معافی ہے اس لئے کہ اُسے روٹی کما کر کھانا ہے۔اس کی ہر دلعزیزی کا اساس عوام کی گمراہی ہے۔وہ رسوائی کو شہر سمجھے کہ اس پر مرتا ہے اور اس کی تعلیم اور اس کا اخلاق بلند نہیں۔لیکن علامہ اقبال کی شخصیت علمیت، ہر دلعزیزی، شرافت ، نجابت ، قابلیت اور بلند اخلاق و شہرت کا حامل اگروہ بات کہے جو ملت کے لئے برباد کن ہو تو یقینا ہمیں حق حاصل ہوتا ہے کہ ہم ملت کے مستقبل کا ماتم کریں اور نوحہ کریں کہ جین سے امید ہدایت تھی وہی ملت کو گمراہ کر کے تباہی و بربادی کی طرف لے جا رہے ہیں۔یہ حقیقت که تین سال کی طویل میعاد تک علامہ اقبال کا مسلک مرزائیوں کے متعلق وہی رہا جو آج ہم نے اختیار کر رکھا ہے، نا قابل انکار ہے۔علامہ صاحب نے آج سے پہلے کبھی یہ اعلان نہیں کیا۔کہ مرزائی ختم نبوت کے دشمن ہیں لہذا یا معاشر المسلمین تم اُن سے آگاہ رہو بلکہ اس کے برعکس سیاسی علمی، تمدنی اور معاشرتی مجالس میں ان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں۔ڈاکٹر یعقوب بیگ اور علامہ اقبال یکساں بطور مسلمان انجمن حمایت اسلام کے رکن رہے اور علامہ نے کبھی اس پر اعتراض نہیں کیا مسلم لیگ مسلم کا نفرنس میں چودھری ظفر اللہ خال اور علامہ اقبال یکسال بطور مسلمان ممبر بنے رہے۔علامہ صاحب نے اس پر اعتراض نہیں کیا۔چودھری صاحب مسلم لیگ کے صدر ہوئے عوام میں سے بعض نے اعتراض بھی کیا۔علامہ صاحب نے نہ صرف کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ معترضین کی تائید بھی نہیں کی اور خود چودھری صاحب کے تحت لیگ کے ممبر رہنے رہے۔علامہ محمدوح لیگ اور کا نفرنس کے تعدد رہے لیکن آپ