تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 188 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 188

166 علامہ اقبال سے بمبنت عرض کروں گا کہ دو ملت، مرحومہ کے دل سے اس خیال باطل کو نکالنے کے لئے عملی تدابیر اختیا فرما کر عنداللہ ماجور وعند الناس مشکور ہوں۔علامہ اقبال نے اپنی تحریر زیر بحث میں حکومت پر مرزائیت نوازی کا الزام لگایا ہے۔سیاست تحکومت سے مطالبہ کر چکا ہے اور اس مطالبہ کی اب تجدید کرتا ہے کہ وہ اس خیال کی تردید یا تصدیق کرے اس لئے کہ علامہ مدرج کی اسلے حیثیت کے مسلمان کی طرف سے ایسا الزام لگنے کے بعد حکومت کی خاموشی مجرمانہ ہوگی علامہ مدوح نے اپنے بیان میں رائج الوقت آزادی عقائد کو مضر بتایا ہے۔لہذا سیاست نے آپ سے یہ ادب التجا کی ہے کہ آپ براہ نوازش فرمائیں کہ آپ انگریزوں سے کیا توقع رکھتے ہیں کہ وہ آزادی عقائد پر کون کونسی پابندیاں عائد کریں تاکہ مرانی فرقہ کی طرح کے مختلف گروہ پیدا ہی نہ ہوسکیں۔تاہم سیاست نے بہ ادب علامہ اقبال کو اس حقیقت کی طرف متوجہ کیا تھا کہ سیکڑالوی اور مرزائی فرقہ کے علاوہ ملت میں جس قدر فرقے نمودار ہوئے وہ سب ہندوستان سے اور انگریزوں کی حکومت کے حلقہ اثر سے باہر پیدا ہوئے بہذا حکومت حاضرہ کی روش کو افتراق بین السلمین کا سبب قرار دینا کچھ صحیح نظر نہیں آتا۔علامہ اقبال نے اس بیان میں احرارہ کی موجودہ شرارت کے جواز کی دلیل یہ پیش کی ہے کہ ختم نبوت سے انکار کی وجہ سے مسلمانوں میں جو ان تلاوت پیدا ہوا ہے یہ ہر پہلے اختلاف سے بدتر ہے اگر چہ شیعہ اور ستی ، حنفی اور وہابی اور دوسرے ایسے جھگڑوں کے متعلق ڈاکٹر صاحب کی رائے سے مجھے اختلاف ہے اور میں آپ سے عرض کر سکتا ہوں کہ شیعہ اور سستی اور حنفی اور وہابی اسی طرح یکجانماز نہیں پڑھتے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات ازدواج قائم نہیں کرتے جیسے احمدی اور غیر احمدی۔تاہم اس دلیل کو ترک کر کے میں علامہ حمد روح سے استصوا کرنے کی جرات کرتا ہوں کہ کیوں چودھری ظفر اللہ خاں کے تقرر کے بعد اُن کی محبت ختم رسل (فداہ ابی و اتی ہیں جوش آیا اور کیوں اس سے پہلے وہ اس میدان میں نہ اُترے حالانکہ اس فتنہ کی عمر کشمیر کمیٹی اور چودھری صاحب کے تقرر سے کوئی تمیش سال کے قریب زیادہ ہے۔کیا وجہ ہے کہ چودھری صاحب کے رکن پنجاب کو نسل منتخب ہونے کے وقت یا ان کے سائمن کمیٹی کا حمد منتخب ہونے پر یا ان کے اول مرتبہ سر فضل حسین کی جگہ مقرر ہونے پر یا مزانیوں کی متعدد دیگر تحریکات کے زمانہ میں آپ نے اس گروہ کے خلاف علم جہاد بلند نہ کیا ؟ علامہ اقبال کا مطالعہ بہت وسیع ہے۔وہ مرزائیوں کی سیاسی مخالفت کے جواز میں اتحاد ملت کی تربیت پر زور دیتے ہیں۔اگر بالفرض اس بات سے قطع نظر بھی کر لی جائے کہ احمدیوں کے سیاسی لحاظ سے علیحدہ ہونے