تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 159 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 159

۱۴۸ جرمنی یا ڈچ ترجمہ پیش کیا تھا جو اس زمانہ میں شائع ہوا تھا اور اس بناء پر مسٹر محمد منیر صاحب بار بار مسلمانوں کے نمائندوں سے سوال کیا کرتے کہ آپ لوگوں نے قرآن مجید کے کتنے تراجم غیر ملکی زبانوں میں کئے ہیں۔اور آپ کا نظم غیرمسلم اقوام کو اسلام سے آشنا کرنے کے لئے کیا کچھ کو رہا ہے ؟ یہ ٹھیک ہے کہ قادیانی حضرات پر اسپیگنڈے کے بڑے ماہر ہیں۔یہ بھی درست ہے کہ مرزا غلام احمد سے قادیان کے وکیل المال تک ہر شخص مبالغے سے اپنی کوششوں کا ذکر کرتا ہے اور یہ بھی واقعہ ہے که قادیانی جماعت کا اندرونی نظم شدید انتشار کا شکار ہے۔لیکن کیا اس سچی حقیقت کا انکار ممکن ہے که قادیانی جماعت کا بجٹ لاکھوں کا ہوتا ہے اور ابھی جو آپ نے ملاحظہ کیا کہ ربوہ میں انصار اللہ کے اجتماع میں چند گھنٹوں میں ۸۸۱۹۱ کی خطیر رقم کے وعدے ہوئے اور یہ ساری رقم صرف ہوگی عیسائیوں اور مسلمانوں کو قادیانی بنانے پر۔آپ کہ سکتے ہیں کہ تبلیغی جماعت ہر سال سینکڑوں افراد کو غیر مسلم مالک میں بھیجتی ہے اور ابھی جیتے اسلامی کے سربراہ کار مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی صاحب نے افریقہ جانے کا عزم ظاہر کیا تھا مگر حکومت نے انہیں جانے کی اجازت نہ دی۔یہ ٹھیک ہے کہ ایسا ہوا لیکن ذرا سوچیے ! اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد سوا آٹھ کروڑ۔اور قادیانیوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ دو تین لاکھ ہوگی۔اگر اس جماعت کے شعبہ کے لئے چند گھنٹوں میں نوے ہزار کے قریب روپے کے وعدے ہو جاتے ہیں تو اس کے بالمقابل دوسوگنا اکثریت کا بجٹ اشاعت اور دعوت اسلام کے لئے کتنا ہونا اپنے اور یہ واضح رہے کہ یہ بجٹ صرف تحریک بعدید کا ہے۔قادیانیوں کی مرکزی جماعت کا بجٹ تقریباً لاکھ روپے کا ہوتا ہے “ سے (دوسرا اقتباس) قبل ازیں مدیر المنیر ایک اور اشاعت میں لکھتے ہیں :- " قادیانیت میں نفع رسانی کے جو جو ہر موجود ہیں ان میں اولین اہمیت اس جدو جہد کو حاصل ہے جو اسلام کے نام پر وہ غیر مسلم ممالک میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔یہ لوگ قرآن مجید کو غیر ملکی زبانوں میں پیش کرتے ہیں۔تثلیث کو باطل ثابت کرتے ہیں۔سید المرسلین کی سیرت طیبہ کو پیش کرتے ہیں۔ان ممالک میں مساجد بنواتے ہیں اور جہاں کہیں ممکن ہو اسلام کو امن و سلامتی کے مذہب کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں " " لے ہفت روزه " المنبر " لائلپور ۲۳ نومبر ۹۶ از صفحه 11 و ه " المنير" لائلپور ۲ مارچ ۰۶۱۹۵۶