تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 158
۱۴۷ کے اشاعت اسلام کا کام بہت کم ادارے انجام دے رہے ہیں اور جو کہ رہے ہیں۔ان میں اسیری جماعت پلیش پلیش ہے" لے مدیر ہفت روزہ " المنبر لائل پور لکھتے ہیں :- اختبار المنبر لائل پور پہلا اقتباس تحریک جدید نام ہے ایک نظم جد وجہد کا جوآج سے اٹھائیس سال پہلے مرزامحمود احمد صاحب نے قادیان سے شروع کی تھی۔اس تحریک کے پہلے سال پنجاب میں تین اہم مراکز قائم کئے تھے جن میں قادیانی وکلاء ، ڈاکٹر ، علماء، طبیب اور عام کاروباری حضرات ہفتے اور نہینے وقف کر کے مسلمانوں کو قادیانی بنانے کی سر توڑ کوشش کیا کرتے تھے۔یہ تحریک ابتداء ایک محدود مدت کے لئے شروع ہوئی تھی جب اس کے ۹ یا ۱۰ برس ختم ہو گئے تو مرزا محمود صاحب نے اعلان کر دیا کہ اب یہ تحریک دائمی ہوگی چنانچہ اب اٹھائیسویں برس کا افتتاح ربوہ میں جماعت انصار اللہ کے اجتماع میں کیا گیا۔اس تحریک کے تحت پاکستان ، ہندوستان ، جرمنی ، افریقہ اور دوسرے مسلم و غیر مسلم ممالک میں قادیانی مراکز قائم ہیں اور وہ رات دن اس کوشش میں مصروف ہیں کہ عیسائیوں ، مسلمانوں اور دوسری اقوام کو قادیانی بنائیں۔یہ لوگ اس کام کے لئے زندگیاں وقف کرتے ہیں۔اپنی اولادیں وقف کرتے ہیں۔کتابیں چھاپتے ہیں۔ٹریکٹ شائع کرتے ہیں۔جلسے کرتے ہیں۔قریہ قریہ بستی بستی گھوم پھر کو قادیانیت کی تبلیغ کرتے ہیں۔ہیں ذاتی طور پر علم ہے کہ سر میں جب ہائیکورٹ میں پنجاب کے فسادات کی انکوائری ہو رہی تھی تو مامان جماعتیں اور افراد قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت ثابت کرنے کے لئے مرزا غلام احمدصاحب کی کتابیں تخلیفہ محمود صاحب کی تحریروں سے قادیانیوں کے غیر مسلم اقلیت ہونے کے ثبوت پیش کر رہے تھے۔ٹھیک انہی دنوں قادیانی جماعت کے دفتہ دار حضرات نے ہائیکورٹ اور انکوائری عدالت کے سربراہ جسٹس محمد منیر صاحب اور اس وقت کے گورنر جنرل مسٹر غلام محمد مرحوم کی خدمت میں قر آن مجید کا ے مذہبی تحریکات ہند" شائع کردہ پاکستان ایسوسی ایشن پوسٹ کس ۱۳ نیروبی کیفیا- انجمن اسلامیہ دارالسلام - انجمن حمایت اسلام نیروبی ( تاریخ اشاعت دسمبر (1) پاکستان میں یہ کتاب تبلیغی مرکز ریلوے روڈ سے مل سکتی ہے ؟