تاریخ احمدیت (جلد 7)

by Other Authors

Page 97 of 742

تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 97

A4 ☑- -4 کے۔ہوتی ہے اور یہ قلیل ترین چیز ہوتی ہے۔ہمیں سوچنا چاہیئے کہ کونسے کام ایسے ہیں کہ جن کو ہم نے بعد میں کرتا ہے شمن کیا کر رہا ہے۔دنیا کس طرح ترقی کر رہی ہے ، ہمیں ان کا مقابلہ کس طرح کرنا ہے۔نوجوانوں میں یہ روح ہونی چاہیئے کہ بغیر روپے کے کام کرنا ہے۔جب تک ہم نتیجہ کے ذمہ دار نہ نہیں، ترقی نہیں کر سکتے۔لوگ اس مسئلہ سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں کہ " کام انسان کرتا ہے نتیجہ خدا پیدا کرتا ہے " كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ اريد بِهِ الْبَاطِلُ۔اسی طرح تو کل سے بھی لوگوں نے غلط مفہوم لیا ہے۔انفرادی قربانی ضروری ہے تاکہ قوم مست نہ ہو شکست خوردہ جرنیل اپنے آپ کو گولی مارلیتا ہے۔کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ میرا کام غلبہ حاصل کرتا ہے۔شریعت میں بھی پیچھے ہٹنے کی سزا جہتم ہے یکمی تعداد اور معذوریوں کا کوئی سوال نہیں ہے۔پس جو کامیاب نہیں ہوتا اسے سزا بھگتنی چاہیئے۔اسی لئے یہ اصول رکھا گیا ہے کہ سمرا لینے کے لئے تیار رہنا چاہیئے۔ہم صحیح طور پر اپنی ذمہ واری کا اندازہ نہیں لگاتے۔اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ دماغ کام نہیں کرتا بلکہ بھاگنے کے راستے ڈھونڈتا ہے۔ہر واقعہ زندگی کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ خواہ حالات کس قدر سخت ہوں ناکامی کی ذمہ داری میری ہے۔بہادر وہ ہے جو ہر قسم کی قربانی کر سکے نہ کہ وہ جو خاص قسم کی قربانی کر سکے لیکن دوسری قسم کی قربانی نہ کر سکے۔- وقت کی قربانی اہم ترین چیزوں میں سے ہے اور اس سے زیادہ قربانی وہ ہے جسے دنیا WASTE OF TIME کہتی ہے۔دنیا اسے گناہ سمجھتی ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جب یہ قربانی کے مقام پر کی جائے تو یہ اعلی درجہ کی قربانی ہے۔جیسے نمازی انتظار میں بھی نمازی ہے۔بظاہر یہ وقت کا ضیاع ہے۔اصل میں مقصود نماز کی عظمت کا اظہار ہے۔پس مقصود کے لئے انتظار بڑی قربانی ہے۔نہیں انتظار کا نام ضیاع وقت نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ اس کے علم کو بڑھانے والی بات ہے کیونکہ علم اپنی اہمیت سے آتا ہے۔وقف سے ایک غرض یہ ہے کہ جھوٹ کو مٹایا جائے خواہ کس قدر چھوٹا سے چھوٹا ہو۔کوئی بھی جھوٹ اگر ثابت ہوا تو سخت سے سخت سزادی جائے گی۔وقف ٹوٹ سکتا ہے اور جماعت میں اعلان ہو سکتا ہے۔خواہ دین کی خاطر ہی ہو۔سچ بولنے سے انکار کیا جاسکتا ہے لیکن سچ کے خلاف بیان کرنے کی اجازت نہیں ہو سکتی۔ہاں، اسلامی عدالت میں گواہی سے انکار نہیں ہو سکتا۔سرکاری عدالت میں (شرع کے رُو سے) ایسا ہو سکتا ہے۔اس صورت میں سرکاری سزا یہ داشت کرنے کے بھی اُسے تیار رہنا چاہیئے۔