تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 98
4۔واقفین کو بھی یہی کیریکٹر جماعت میں پیدا کرنا چاہیے کیونکہ سلسلہ کا فائدہ تھوٹ سے وابستہ نہیں۔اسلام کی بنیاد قُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا پر ہے۔اس حد تک اس امر کا احساس ہونا چاہیئے کہ جو کبھی جھوٹ بولے وہ خود آ کر کہے کہ میں نے جھوٹ بولا ہے ، میرا وقف منسوخ کریں اور پھر سزا برداشت کرنے کے لئے تیار ہو بھانا چاہیئے۔- عقل اُس وقت کمزور ہوتی ہے جب انسان مشکلات کے وقت اپنے دماغ پر پورا زور نہیں دیتا۔اور عذر تلاش کرنے کے درپے ہو جاتا ہے۔ورنہ اگر مشکلات کے وقت عقل سے کام لیا جائے اور دماغ پر زور ڈالا جائے تو اس کا صحیح حل بھلدی ہی مل سکتا ہے" اے واقفین نے اللہ تعالنے کی دی ہوئی توفیق سے مقدور بھر کوشش کی کہ حضرت حضرت خلیفتہ اسی الثانی و امیر المومنین کی ہدایات پر پوری طرح عمل پیرا ہوں چنانچہ حضور نے واقفین کی تے کا اظہار خوشنودی قوالی خلوص اور محنت شاقہ پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا۔ضروری ہے کہ وہ نوجوان جو بغیر روپیہ کے کام کرنے کے لئے تیار ہوں وہ اپنی زندگیاں وقفت کریں۔اللہ تعالے کا فضل ہے کہ اُس نے بعض نوجوان ہمیں ایسی ہی روح رکھنے والے دیئے ہوئے ہیں چنا نچران واقفین زندگی میں ایک وکیل ہیں۔ان کے والد کئی مربعوں کے مالک ہیں اور وہ اپنے علاقہ کے رنگیں اور مرکزی ہمبلی کے ووٹروں میں سے ہیں۔وہ شادی شدہ ہیں مگر ہم انہیں ہمیں روپے ہی دیتے ہیں اور وہ خوشی سے اُسے قبول کر لیتے ہیں۔حالانکہ زمیندار ہونے کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ اپنے علاقہ میں انہیں رسوخ حاصل ہے۔اگر وہ وکالت کرتے سو ڈیڑھ سو روپیہ ضرور کھا لیتے۔بلکہ ہوشیار آدمی تو آجکل کے گرے ہوئے زمانہ میں بھی دو اڑھائی سو روپیہ کما لیتا ہے لیکن انہوں نے اپنے آپ کو وقف کیا اور قبیل گزارے پر ہی وقف کیا اور میں تو اس قسم کے وقت کو بغیر رو پیر کے کام کرتا ہی قرار دیتا ہوں، کیونکہ جو کچھ ہماری طرف سے دیا جاتا ہے وہ نہ دیئے جانے کے برابر ہے۔اسی طرح اور کئی گریجوایٹ ہیں جو اپنی ذہانت کی وجہ سے اگر باہر کہیں کام کرتے تو بہت زیادہ کما لیتے مگر ان سب نے خوشی اور بشاشت کے ساتھ اپنی زندگی وقف کی ہے۔پس گو تحریک جدید کے واقفین ایک قلبیل گزارہ لے رہے ہیں مگر عقلاً انہیں بغیر گزارہ کے ہی کام کرنے والے سمجھنا چاہیئے ے مطالبات تحریک جدید مرتبه مولوی عبد الرحمن صاحب اور وکیل الدیوان تحریک جدید قادیان طبع چهارم صفحه ۸۳-۲۸۶ یعنی چودهری مشتاق احمد صاحب با جوه (ناقل)