تاریخ احمدیت (جلد 7) — Page 81
۷۳ پھیلی ہوئی ہوں کیونکہ انہیں کبھی کچلا نہیں جا سکتا۔پس اگر ہماری جماعت کے لوگ ساری دُنیا میں پھیل بھائیں گے تو وہ خود بھی ترقیات حاصل کریں گے اور اُن کی ترقیات سلسلہ پر بھی اثر انداز ہوں گی۔اور جیں جماعت کی آوازہ ساری دُنیا سے اُٹھ سکتی ہو اس کی آواز سے لوگ ڈرا کرتے ہیں اور جس جماعت کے ہمدرد ساری دنیا میں موجود ہوں اس پر حملہ کرنے کی جرات آسانی سے نہیں کی جاسکتی۔نہیں مت سمجھو که موجودہ خاموشی کے یہ معنی ہیں کہ تمہارے لئے فضاصاف ہو گئی۔یہ خاموشی نہیں بلکہ آثار ایسے ہیں کہ پھر کئی شورشی پیدا ہونے والی ہیں۔اس لئے موجودہ خاموشی کے یہ معنے ہر گز مت سمجھو کہ تمہارا کام ختم ہو گیا۔یہ فتنہ تو تمہیں بیدار کرنے کے لئے پیدا کیا گیا تھا۔اور اگر تم اب پھر سو گئے تویاد رکھی۔کہ انگلی سزا پہلے سے بہت زیادہ سخت ہوگی۔بعد اتعالئے چاہتا ہے کہ وہ تمہیں دنیا میں پھیلائے۔اگر تم دنیا میں نہ پھیلے اور سو گئے تو وہ تمہیں گھسیٹ کر جگائے گا اور ہر دفعہ کا گھسیٹنا پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔پس پھیل جاؤ دنیا میں پھیل جاؤ مشرق میں پھیل جاؤ مغرب میں ، پھیل جاؤ شمال میں پھیل بھاؤ جنوب میں پھیل بھاؤ یورپ میں پھیل جاؤ امریکہ میں ، پھیل جاؤا افریقہ میں پھیل جاؤ بین اثر میں پھیل جاؤ چین میں پھیل بھاؤ جاپان میں پھیل جاؤ دنیا کے کونہ کونہ میں، یہانتک کہ دنیا کا کوئی گوشہ ، دنیا کا کوئی ملک، دُنیا کا کوئی علاقہ ایسا نہ ہو جہاں تم نہ ہو۔پس پھیل جاؤ جیسے صحابہ رضی اللہ عنہم پھیلے پھیل جاؤ جیسے قرون اولیٰ کے مسلمان پھیلے۔تم جہاں جہاں بھاؤ اپنی عزت کے ساتھ سلسلہ کی عزت قائم کرو۔جہاں پھر د اپنی ترقی کے ساتھ سلسلہ کی ترقی کے موجب بنو، پس قریب سے قریب زمانہ میں دور سے دور علاقوں میں جا کر مراکز احمدیت قائم کرنا تحریک جدید کا ایک مقصد ہے" سے تضور انور نے تحریک جدید کے اس بنیادی مقصد کے پیش نظر وقف کی درخواستیں پیش کرنے والے خوش قسمت اصحاب میں سے چند نوجوانوں کو بیرونی ممالک میں بھیجوانے کے لئے منتخب فرمایا۔یہ مجاہدین (جن کو تحریک، جدید کا سہراول دستہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا، حسب ذیل تھے۔مولوی غلام حسین صاحب ،ایاز ، سونی عبد الغفور صاحب ، چودھری محمد اسحاق صاحب سیالکوٹی ، صوفی عبد القدیر صاحب نیاز ، حافظ مولوی عبدالغفور صاحب جالندھری ، چودھری حاجی احمد خاں صاحب ایاز سے افضل " ۱۷ جنوری ۳ بر صفحه ۱۰-۰۱۱