تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 49 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 49

تاریخ احمدیت جلد ؟ ۴۹ عدالت منصفی احمد پور شرقیہ سے وضع کی گئی تھی بحق مدعیہ ثابت قرار دی جا کر یہ قرار دیا جاتا ہے کہ مدعا علیہ قادیانی عقائد اختیار کرنے کی وجہ سے مرتد ہو چکا ہے۔لہذا اس کے ساتھ مدعیہ کا نکاح تاریخ ارتداد مدعاعلیہ سے فتح ہو چکا ہے۔۔۔۔المدار گری بدین مضمون بحق مدعیہ صادر کی جاتی ہے کہ وہ تاریخ ارتداد مد عاعلیہ سے اس کی زوجہ نہیں رہی۔مدعیہ خرچہ مقدمہ ازاں مدعا علیہ لینے کی حقدار ہو گی"۔" شرع شریف" کی روشنی میں عدالتی فیصلہ اور ختم نبوت " فاضل جج نے نبو اپنے طویل فیصلہ میں اپنے ہم مشرب علماء کی تائید و تصدیق میں " شرع شریف" کی روشنی میں جو شرعی محاکمہ فرمایا اس کی بنیاد محض ختم نبوت کے ان معنی پر رکھی جو عدالت میں پیش ہونے والے غیر احمد کی علماء نے بیان کئے تھے اور جن کی حقیقت احمدی علماء نے اپنے واضح بیانات میں قرآن و حدیث اور اقوال آئمہ سے روز روشن کی طرح واضح کر دی تھی۔مگر فاضل جج نے انہی علماء کے بیانات کو جن کو مسلمانوں کے بعض فرقے دائرہ اسلام سے خارج سمجھتے تھے صحیح قرار دیا۔چنانچہ فاضل جج کے بیان کے مطابق مد عاعلیہ کی طرف سے لغت اور عربی زبان کے محاورات سے یہ دکھلایا گیا۔کہ لفظ خاتم جب تا کی زبر سے پڑھا جائے تو انگوٹھی یا مصر کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور اگر زیر سے پڑھا جائے تو اس کے معنی ختم کرنے والا دوسرا مہر لگانے والا ہوتے ہیں اور ” خاتم " کا لفظ کمال کے معنوں میں بکثرت استعمال ہوتا ہے اور کہ خاتم کے اصل معنی آخر کے نہیں ہیں اگر آخر کے معنی بھی لئے جائیں تو پھر لازم معنی کہلائیں گے نہ اصل معنے اور جب اصل معنے لئے جاسکتے ہیں تو لازم معنی کیوں لئے جائیں خاتم اگر کہیں آخر کے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے تو لازم معنے لے کر کیا جاتا ہے اور جبکہ قرآن مجید میں کوئی ایسا صریح قرینہ موجود نہیں جو لازم معنے لینے پر ہی دلالت کرے تو اس کے باقی سب معنے چھوڑ کر صرف آخر کے معنے میں لینا کسی طرح صحیح نہیں "۔اس پر فاضل جج نے یہ فیصلہ صادر فرمایا۔لیکن مقدمہ ہے ہمیں سوال زیر بحث عقیدہ سے تعلق رکھتا ہے الفاظ کے معنے یا مراد سے تعلق نہیں رکھتا دیکھنا یہ ہے کہ عقیدہ کس معنی پر قائم ہوا۔جب مدعا علیہ کے نزدیک خاتم کے معنے ( نقل مطابق اصل آخر کے ہو سکتے ہیں اور عقیدہ بھی تیرہ سو سال تک اس پر قائم رہا ہے تو اب ان الفاظ پر بحث کرنا کہ ان کے معنی آخر کے نہیں بلکہ مہر کے ہیں سوائے ایک علمی دلچپسی کے اور کوئی حیثیت نہیں رکھتا " اب خاتم کے معنی مہر کو محض ایک علمی دلچسپی " قرار دینے والے فاضل جج کے فیصلہ کا یہ حصہ ملاحظہ ہو۔| 119