تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 490
تاریخ احمدیت۔جلد ۶ کے لئے ہے۔پس حکومت نے سخت بے انصافی کی۔جب اس نے (اول) اس شخص کو نوٹس دیا جس کی طرف سے سرکلر جاری نہیں ہوا تھا اور جاری کرنے والے کو نہ دیا۔اگر حکومت ایسا نوٹس دینا ضروری سمجھتی تھی تو جس کے دستخط تھے اسے دیتی اور وہ بھی اس قانون کے مطابق نہ دیا جا سکتا تھا۔جو سول نا فرمانی کو روکنے کے لئے ہے۔(۲) گورنمنٹ نے بے انصافی کی اس وقت نوٹس دے کر جبکہ میں گھنٹے پہلے اس کے ذمہ دار افسروں سے اس کی منسوخی کا وعدہ کیا جا چکا تھا۔اور جبکہ عملاً اس حکم کو منسوخ کر دیا گیا تھا حالانکہ قصور اس کے اپنے حکام کا تھا کہ کیوں انہوں نے فون یا تار سے بالا افسروں کو اطلاع نہ دی جبکہ گورداسپور میں یہ دونوں ذرائع میسر ہیں۔(۳) حکومت نے سخت بے انصافی کی جبکہ سول نافرمانی کا غلط الزام مجھ پر لگایا حالا نکہ نہ کوئی حکم پہلے دیا گیا تھا اور نہ بعد میں دیا گیا۔(۴) حکومت نے بے انصافی کی اور سخت ظلم کیا۔جب اس شخص پر سول نافرمانی کا غلط الزام لگایا کہ جس نے اور جس کی جماعت نے ہمیشہ سول نافرمانی اور اس قسم کی دوسری تحریکوں کی مخالفت کی ہے اور حکومت کا تختہ الٹ دینے کا الزام لگا کر ہماری سخت ہتک کی ہے۔(۵) حکومت نے سخت نا انصافی کی کہ احراریوں کا جن کا یہاں کوئی واسطہ اور کام نہ تھا یہاں آنا جائز قرار دیا اور احمدیوں کا جن کا یہ مقدس مقام ہے ان کے یہاں آنے کو موجب فساد قرار دیا۔حالا نکہ وہ اپنے گھر آرہے تھے اور احراری دوسرے کے گھر۔اگر ایسا نوٹس دینے کی ضرورت تھی تو وہ احرار کو دیا جانا چاہئے تھا ہمیں ایسا نوٹ دینے کے تو یہ معنے ہیں کہ وہ گھر والوں کو حکم دیتی ہے کہ اپنے گھر کی حفاظت کے لئے اکٹھے ہو کر نہ بیٹھیں اور۔۔۔۔حملہ آوروں کو جمع ہونے کی اجازت دیتی ہے۔(۲) حکومت نے بے انصافی اور ظلم کیا جب اس نے ہمارے لئے اس قانون کو استعمال کیا۔جو باغیوں اور انارکسٹوں کے لئے بنایا گیا ہے اور جسے پاس کرتے وقت حکومت نے ملک کے نمائندوں کو یقین دلایا تھا کہ اسے بڑی احتیاط سے استعمال کیا جائے گا۔اگر یہ قانون احمدیوں پر اپنے گھروں کی حفاظت کے لئے جمع ہونے پر چسپاں ہو سکتا ہے تو دنیا کی کون ایسی ہستی ہے جو اس سے باہر رہ سکتی ہے۔کل کو حکومت کسی شخص کو مال روڈ پر چھینک مارنے سے روک سکتی ہے کہ کوئی راہ گیر سوچتا جارہا ہو گا اس کے خیالات میں انتشار پیدا ہو گا وہ جوش میں آکر لڑے گا۔اس کے رشتہ دار آئیں گے ادھر تمہارے رشتہ دار جمع ہوں گے اور اس طرح قتل و غارت کا احتمال ہے۔اس