تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 27
تاریخ احمدیت جلد ۶ ۲۹ جنوری ۱۹۳۳ء کو حضور کی طرف سے وسیع پیمانہ پر ایک دعوت اس نئی کو ٹھی میں دی گئی جس میں قریباً آٹھ سو افراد (مردوزن) شامل ہوئے۔علاوہ ازیں حضور نے ۲۷/ دسمبر ۱۹۳۲ء کو احباب جلسہ سے اپنی اس خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہ اس نئے مکان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کریں یہ بھی ارشاد فرمایا کہ " میں نے قرض لے کر ایک مکان بنوایا ہے کیونکہ اب ہمارے گھر میں اتنی تنگی ہے کہ ایک ایک کمرہ میں جیل کی اتنی جگہ کے مقابلہ میں دو گئے افراد رہتے ہیں۔مجھے مکان بنوانے سے ہمیشہ ڈر آتا ہے جو مکان بنوایا گیا ہے اس کے متعلق بھی میرے دل پر بوجھ ہے اس لئے دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ دعا کریں خدا تعالٰی اس مکان کو بابرکت کرے۔میں تو اس میں رہنے کا ارادہ ہی نہیں رکھتا میرے لئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مکان ہی بہترین ہے مگر جو اس میں جاکر رہے اس کے لئے دعا کی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی برکات سے اسے حصہ ملے۔غرضکہ تفرعانہ دعاؤں کے ساتھ دار الانوار کی بناء پڑی اور دراصل انہیں دعاؤں کا اثر تھا کہ چند سالوں کے اندراندر قادیان کا یہ مشرقی علاقہ آباد ہو گیا اور ہر طرف خوبصورت اور عالی شان عمارتیں بن گئیں۔حضرت ام المومنین کی کو ٹھی ” بیت النصرت" (جو حضرت بعض دوسری مقدس عمارتیں ל ام المومنین نے کمال مادرانہ شفقت سے حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایدہ اللہ کو تحفتہ دے کر دلی محبت کے اظہار سے ان کی عزت افزائی فرمائی اور چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کو ٹھی "بیت الظفر " جن کی بنیاد حضرت امیر المومنین کے دست مبارک سے بالترتیب ۲۳ فروری ۱۹۳۳ء ۱ اور ۱۲ / اپریل ۱۹۳۴ء کو رکھی گئی اسی محلہ میں تعمیر ہوئیں۔اسی طرح گیسٹ ہاؤس اور دفتر خدام الاحمدیہ مرکز یہ بھی نہیں بنے۔۳۱- ۱۹۳۲ء کا مالی سال جماعت احمدیہ کے لئے بڑی جماعت احمدیہ کی شاندار مالی قربانی تنگی کا سال تھا جس میں قریباً اڑتالیس ہزار قرض تھا جو اکتوبر ۱۹۳۱ء میں بہتر ہزار کے قریب جا پہنچا اس کے علاوہ کچھ اور قرضے بھی تھے جس پر حضور نے جماعت کو تحریک فرمائی کہ ایسی کوشش کی جائے کہ پچھلا قرضہ بے باق ہو جائے۔چنانچہ جماعت نے تین ماہ کے اندراندر چندہ خاص کے سمیت قریباً پونے دو لاکھ روپیہ اپنے مقدس آقا کے حضور پیش کر دیئے جس پر سیدنا نے ۱۳ مئی ۱۹۳۲ء کو اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا۔" آج میں اللہ تعالیٰ کے فضل کے اظہار اور تحدیث نعمت کے طور پر یہ اعلان کرنے کے قابل ہوا