تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 439 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 439

تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۴۲۵ امور سے احتراز کیا جائے۔مگر میں دیکھتا ہوں کہ باوجود توجہ دلانے کے جماعت میں ایک طبقہ ایسا ہے جو اس خوف سے گھبرایا پھرتا ہے کہ یہاں احراری آگئے ہیں حالانکہ کیا شیر بھی اس وقت خوف کھایا کرتا ہے جب اس کی کچھار میں کوئی بکری آجائے۔اگر تم واقعی سمجھتے ہو کہ تم ایک نبی کی جماعت ہو اور خدا تعالی کی تائید اور نصرت تمہارے ساتھ ہے تو تم صحیح ذرائع اختیار کر کے ان کے ماتحت اس شر کے ازالہ کی کوشش کرو۔مگر ڈر کس بات کا؟ کیا شیر کی غار میں جب کوئی بکری آجائے تو وہ ڈرا کرتا ہے آخر جب ساری دنیا نے احمدیت میں داخل ہوتا ہے تو کیا احراری اس دنیا سے علیحدہ ہیں کہ یہ جماعت احمدیہ میں داخل ہونے سے رہ جائیں گے۔یا کیا یہ آسمان پر چلے جائیں گے اگر ان لوگوں نے بھی دنیا میں ہی رہنا ہے اور آج نہیں تو کل احمدیت میں داخل ہونا ہے تو کیوں آج سے ہی کام شروع نہیں کر دیتے کہ وہ اللہ تعالٰی کے فضل سے آج ہی احمدیت میں داخل ہو جائیں۔ابھی احراریوں نے یہاں کوئی زمین خریدی ہے اور وہ وہاں ایک مسجد بنانے لگے ہیں بعض نے مجھے لکھا کہ اس پر حق شفع کی نالش کرنی چاہئے مگر تمہارا اس میں کیا حرج ہے تم یہ سمجھ لو کہ تھوڑے دنوں تک اللہ تعالیٰ یہ مسجد بھی تمہارے قبضہ میں دے دے گا۔آخر جب دنیا کی ساری مسجدیں تمہارے قبضہ میں آئی ہیں تو کیا احراریوں کی یہ مسجد تمہارے قبضہ میں نہیں آئے گی ؟ دراصل یہ تمام گھبراہٹ عدم ایمان یا کمزوری ایمان پر دلالت کرتی ہے اور بعض دفعہ منافق شرارت کر کے گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا کرتا ہے۔اس قسم کے لوگ بھی شرارت آمیز خبریں پھیلا دیا کرتے ہیں اور یہ لوگ جماعت میں سے بھی ہو سکتے ہیں اور جماعت کے علاوہ بھی قرآن مجید پڑھ کر دیکھ لو اس کے مطالعہ سے تمہیں معلوم ہو گا کہ منافق ہمیشہ مدینہ میں اس قسم کی جھوٹی خبریں اڑا دیا کرتے تھے کہ دشمن آ گیا مارے گئے ہلاک ہو گئے مگر فرمایا مومن اس قسم کی خبروں سے ڈرا نہیں کرتے بلکہ ایمان میں اور زیادہ مضبوط ہو جاتے ہیں تم فرض کر دیہاں احراریوں کے قلعے بھی بن جائیں تو کیا تم یہ خیال کر سکتے ہو کہ تم نے دنیا کے جن قلعوں کو فتح کرتا ہے۔یہ قلعے ان سے زیادہ مضبوط اور زبردست ہوں گے کہ تم انہیں فتح نہیں کر سکو گے اگر تم نے یورپ فرانس جرمن اور امریکہ کے قلعے ایک دن فتح کرنے ہیں اور دنیا میں تمہاری ہی تمہاری حکومت ہونی ہے تو کیا تم سمجھتے ہو فرانس جرمن اور امریکہ کے قلعے تو تم فتح کر لو گے مگر احراریوں کی یہ جھونپڑی تم سے فتح نہیں ہو سکے گی جن تو پوں اور گولوں سے تم نے دنیا کے اور قلعے فتح کرنے ہیں کیوں انہیں تو پوں اور گولوں سے اس قلعہ کو فتح نہیں کرتے۔پس جاؤ اور ان لوگوں میں تبلیغ کرد - خدا تعالیٰ کے تازہ نشان جو دنیا میں ظاہر ہو رہے ہیں وہ انہیں سمجھاؤ یہ کتنے ہی سنگدل کیوں نہ ہوں آخر ہر انسان میں نیکی کا مادہ ہوتا ہے اور یہ بھی اس سے خالی نہیں ہو سکتے۔اگر تم تبلیغ کرو گے اور انہیں احمدیت میں داخل کر لو گے