تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 395 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 395

تاریخ احمدیت - جلد ۶ لئے انگریزی زبان انگریزی قانون، انگریزی روایات ، انگریزی تاریخ انگریزی سلطنت اور انگریزی کانسٹی ٹیوشن پر مکمل عبور درکار ہے۔ہندوستان کے پیشہ ور مولویوں کو اس پورے نظام کی الف۔سے بھی شناسائی نہ تھی۔برطانیہ کا ارادہ تھا کہ ہندوستان میں بتدریج پارلیمنٹری جمہوریت کی طرز کا آئین نافذ کیا جائے گا۔یہ آئین سرا سر برطانیہ کی سرزمین سے پیدا ہوا تھا۔ہندوستان اس سے قطعا نا آشنا تھا۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے پیشہ ور مولوی جن کا مبلغ علم درس نظامی تک محدود تھا۔اس طرز حکومت کے مبادی بھی سمجھنے سے معذور تھے وہ صرف رفع یدین- آمین بالجمر اور حیات و وفات مسیح پر بحث کر سکتے تھے "۔بالا خریہ بتانا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا کہ ہندوؤں اور سکھوں نے احمدیوں کو مسلمانوں سے علیحدہ نشستیں متعین کئے جانے کے احراری مطالبہ کی پر زور تائید کی۔چنانچہ سکھوں کے مشہور اخبار "شیر پنجاب " نے لکھا۔ہم اس کی بزور تائید کرتے ہیں اور گورنر صاحب بہادر سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر پنجاب میں کم از کم ۵ فیصدی نشستیں کو نسل میں اور دو نشستیں مرکزی اسمبلی میں دی جائیں اس سے کئی پولٹیکل پیچیدگیاں سمجھ جائیں گی۔ہندؤں کے مشہور اخبار "ملاپ " اور " آریہ گزٹ گزٹ " نے لکھا۔” جب احمدیوں کو مسلمان لیڈر اور علماء اور عوام مسلمان ہی نہیں سمجھتے تو پھر یہ کس فرقہ میں شمار ہوں"۔چونکہ یہ مسلمانوں میں سے ہیں اس لئے ان کے لئے مسلمانوں کی نشستوں میں سے کچھ نشستیں مخصوص کر دی جائیں۔احمدیوں کا بھلا بھی اسی میں ہے کیونکہ الیکشن میں تو کوئی مسلمان ان کو ووٹ دے کر کونسل میں نہیں بھیجے گا اور نامزدگی کا سلسلہ آئندہ کو نسل میں ہو گا نہیں اس لئے احمدیوں کی نمائندگی کرنے والا کو نسل میں کوئی نہ ہو گا"۔ہندوؤں کی اس منطق پر اخبار "الفضل " نے یہ تبصرہ کیا کہ۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جماعت احمد یہ جداگانہ اقلیت بن کر مسلمانوں کی نشستوں میں سے ہی اپنا حصہ لے گی۔کیونکہ مسلمانوں کی نیابت کی جو نسبت قرار دی گئی ہے۔وہ بشمول جماعت احمدیہ قرار دی گئی ہے اور خواہ وہ حصہ کتنا ہی قلیل حصہ ہو اس کی وجہ سے مسلمانوں کی نشستوں میں یقیناً کمی واقع ہوگی۔اس میں جماعت احمدیہ کاتو فائدہ ہی ہے جیسا کہ ہم پہلے لکھ بھی چکے ہیں۔اور خود "ملاپ“ نے بھی اپنے مندرجہ بالا الفاظ میں تسلیم کیا ہے۔مگر مسلمانوں کے لئے سخت نقصان رساں ہے۔پنجاب میں