تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 393
تاریخ احمدیت - جلد ۶ لرزاں و ترساں تھی اپنی تو جہات کا رخ ہندوؤں کی بجائے براہ راست احمدیوں کی طرف کر کے آپس میں الجھ جائے۔اگر مطالبہ کے اغراض میں یہ امر کار فرما نہ تھا تو آخر وجہ کیا ہے کہ وہی امیر شریعت احرار جو احمدیوں کو مسلم سیاست کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے تھے۔مسلمانوں کو ہندوؤں کی نسبت یہ تلقین فرماتے۔"سبحان اللہ ! کہتے ہیں ہندو ہم کو کھا جائے گا۔مسلمان پورا اونٹ کھا جاتا ہے پوری بھینس کھا جاتا س کو ہندو کیسے کھا سکتا ہے جو چڑیا بھی نہیں کھا سکتا۔آج جنگل کا بادشاہ شیر رو رہا ہے کہ کیا کروں وں کے ریوڑ بہت ہو گئے مجھے کھا جائیں گے۔باز رو رہا ہے چڑیاں بہت زیادہ ہو گئیں مجھے کھا جا ئیں مسلمان تو سڑک کے درمیان لیٹ جاتا ہے (یعنی دفن کر دیا جاتا ہے) تو حکومتیں بھی اس کو ہاں سے نہیں ہٹا سکتیں "۔مجلس احرار نے اس سیاسی مطالبہ کے جواز میں جو ”مذہبی " دلائل پیش کئے ان میں سے دو خاص 101- طور پر قابل ذکر ہیں۔اول۔ہر نئے نبی کی آمد سے امت بھی بدل جاتی ہے لہذا ” قادیانیوں“ کا امت مسلمہ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔حالانکہ یہ بنیاد ہی سراسر غلط تھی۔جو نبی پہلی شریعت کی تجدید و احیاء کے لئے مبعوث ہوتے ہیں۔وہ کوئی نئی امت نہیں ہوتے۔یہ ایسی واضح حقیقت ہے کہ اسے مولانا ابو الکلام صاحب آزاد بھی ”البلاغ " (بابت ۱۲/ نومبر ۱۹۱۵ء) میں تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے۔چنانچہ لکھتے ہیں۔قرآن کریم میں اگر چہ نبوت کے عام اشتراک جنسی کی بناء پر تمام انبیاء کرام کا نام ایک ساتھ اور ایک حیثیت سے آیا ہے لیکن بعض خصوصیات نوعی کے لحاظ سے اس نے انبیاء کے جو مختلف طبقات قائم کر دیئے ہیں ان میں دو سلسلے عام طور پر ممتاز نظر آتے ہیں۔ایک سلسلہ ان انبیاء وامو سین کا ہے۔جنہوں نے اپنی دعوت کے ذریعہ قومیتوں کی بنیاد ڈالی اور جو قدیم عمارتوں کی اصلاح کے لئے نہیں بلکہ از سر نو ایک نئی قومی عمارت بنانے کے لئے آئے تھے دوسرا سلسلہ انبیاء مسجد دین و محدثین (بالفتح) کا ہے۔جنہوں نے کسی نئی امت کی بنیاد نہیں ڈالی بلکہ کسی پیشتر کی قائم شدہ امت صالحہ کی مزید تکمیل و تبلیغ کی۔یا امتداد عہد کے نتائج مضلہ و استیلائے بدعات و محدثات سے اسے نجات دلا کر فرض تجدید و احیاء ادا کیا"۔دوم: احراریوں نے احمدیوں کو جدا گانہ اقلیت قرار دینے کی دوسری دلیل یہ دی کہ احمدی چونکہ دوسرے مسلمانوں کو کافر کہتے ہیں۔اس لئے وہ امت محمدیہ میں شامل نہیں سمجھے جاسکتے حالانکہ جیسا کہ ہم متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جماعت احمد یہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام کلمہ گو مسلمانوں کو حکومت اسلامی 102-