تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 22
وائسرائے سرائیکل لاج میں قیام فرمایا۔یہاں حضور نے کمیٹی کے اجلابیوں میں شرکت کے علاوہ ۶ / مارچ ۱۹۳۲ء کو (ر تالکٹورہ پارک میں خان صاحب منشی برکت علی خان صاحب مرحوم کے اعزاز میں دی جانے والی جماعت احمدیہ دہلی و شملہ کی مشترکہ الوداعی پارٹی میں تقریر فرمائی اور اپنے مبارک ہاتھوں سے خان صاحب کو جماعت شملہ کی طرف سے قرآن پاک کا ایک نسخہ بطور تحفہ عطا فرمایا۔اس تقریب پر حضور کی معیت میں مجمع کا فوٹو بھی لیا گیا جو اس کتاب میں موجود اور اس سفر کی یاد گار ہے۔چند روزہ قیام کے بعد حضور ۱۴/ مارچ ۱۹۳۲ء کو دہلی سے قادیان پہنچ گئے۔سفر ڈیرہ دون یکم مئی ۱۹۳۲ء کو حضور تبدیلی آب و ہوا کی غرض سے (مع حرم اول حضرت سیدہ ام ناصر اور صاحبزادگان) ڈیرہ دون تشریف لے گئے۔اور قریباً ایک ہفتہ تشریف فرما ہونے کے بعد ڈیرہ دون سے لاہور آئے اور کشمیر کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کے فرائض انجام دینے کے بعد ۱۲ / مئی ۱۹۳۲ء کو وارد قادیان ہوئے۔ڈیرہ دون میں قیام کے دوران ۴ / مئی ۱۹۳۲ء کو شہر کے بعض رؤسا، مسلم تنظیم کمیٹی کے صدر اور سیکرٹری حضور کی خدمت میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے دیر تک گفتگو ہوتی رہی جس کا اکثر و بیشتر حصہ تحریک کشمیر ہی سے متعلق تھا۔سفر راولپنڈی: سید نا ۲۰/ جون ۱۹۳۲ء کو آنکھوں کا معائنہ کرانے کے لئے راولپنڈی تشریف لے گئے۔اور ۴ جولائی کی صبح کو واپس لاہور پہنچے۔اور حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ای۔اے سی کی کوٹھی پر مقیم ہوئے۔قیام لاہور کے عرصہ میں حضور بہت مصروف رہے۔ایک دفعہ رات کے ۲ بجے تک ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔۷ / جولائی ۱۹۳۲ء کی شام کو واپس قادیان میں تشریف لے آئے۔سفر ڈلہوزی و شملہ ۹/ جولائی ۱۹۳۲ء کو حضور ڈلہوزی کے لئے روانہ ہوئے۔جہاں سے ۱۴ جولائی کو قادیان آگئے اور اسی دن عازم شملہ ہوئے۔۱۸/ جولائی کو شملہ سے واپس آکر آپ ۲۰ جولائی کو دوبارہ ڈلہوزی تشریف لے گئے۔E اور ۱۸ / اگست ۱۹۳۲ء کو قادیان میں رونق افروز ہوئے۔FA ۲۲ فروری ۱۹۳۲ء سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی ایک راؤنڈ ٹیبل کانفرنس اور مسلمان سب کمیٹی وائسرائے ہند کی صدارت میں جاری تھی جس میں فرقہ وارانہ مسائل کے تصفیہ اور اساسی حقوق اور برطانوی ہند اور ریاستوں کی مذہبی آزادی متعلق اہم امور زیر غور تھے اس موقعہ پر مسلمانان ہند دو حصوں میں بٹ گئے۔مسلمانوں کے ایک طبقہ کا خیال تھا کہ جب تک ہمارے حقوق کا فیصلہ نہیں ہوتا ہمیں اس کا بائیکاٹ کرنا چاہئے دوسرا گر وہ