تاریخ احمدیت (جلد 6)

by Other Authors

Page 389 of 619

تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 389

تاریخ احمدیت جلد ۲ ۳۷۵ چھرا چھپایا ہوا ہے۔چنانچہ میں نے ہاتھ ڈالا تو پھر انکل آیا۔پولیس نے اس پر مقدمہ بھی چلایا تھا اور غالیا اس نے اقرار کیا تھا کہ میں قتل کی نیت سے ہی قادیان آیا تھا۔اس موقعہ پر حضور نے فرمایا کہ میجر سید حبیب اللہ شاہ صاحب کہتے ہیں کہ وہ اس جیل خانہ میں قید تھا۔جہاں میں افسر لگا ہوا تھا وہ کہتا تھا کہ میں پہلے دھرم سالہ تک ان کو قتل کرنے کے لئے گیا تھا۔مگر مجھے کامیابی نہ ہوئی آخر میں قادیان گیا اور پکڑا چوتھا واقعہ یہ ہے کہ ایک دفعہ ام طاہر کے مکان کی دیوار پھاند کر ایک شخص اندر کو دنا چاہتا تھا کہ لوگوں نے اسے پکڑ لیا۔پولیس والے چونکہ ہمارے خلاف تھے اس لئے انہوں نے یہ کہہ کر اسے چھوڑ دیا کہ یہ پاگل ہے۔پانچواں واقعہ بالکل تازہ ہے جو کل ہی ہوا ہے۔کل ہمارے گھر میں دودھ رکھا ہوا تھا کہ میری بیوی کو شبہ پیدا ہوا کہ کسی نے دودھ میں کچھ ڈال دیا ہے چنانچہ اس شبہ کی وجہ سے انہوں نے کہہ دیا کہ اس دودھ کو استعمال نہ کیا جائے ایک دوسری عورت جسے اس کا علم نہیں تھا یا اس نے خیال کیا کہ یہ محض وہم ہے۔اس نے وہ دودھ پی لیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسے اب تک متواتر تھیں آرہی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شبہ کیا گیا تھا وہ درست تھا۔لیکن باوجود اس کے لوگوں نے مجھے ہلاک کرنے کی کئی کوششیں کیں اور ہر رنگ میں انہوں نے زور لگایا چونکہ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ تھا کہ خدا کا سایہ میرے سر پر ہو گا۔اس لئے وہ ہمیشہ میری حفاظت کرتا 10--"41 رہا دوسرا سیاسی ہتھیار - احمدیوں کے غیر سیاسیات میں " تقسیم کرو اور حکومت کرو“۔DIVIDE AND RULE کا ہتھیار بڑی مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کا مطالبہ اہمیت رکھتا ہے۔اس ہتھیار سے اگر چہ انگریز اور ہندو دونوں نے بہت فائدہ اٹھایا مگر جہاں تک مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کا تعلق ہے کانگرسی لیڈروں اور دوسرے ہندوؤں نے اسے موثر ترین حربہ کے طور پر استعمال کرنے میں ایسی چابک دستی ہو شیاری اور چالا کی کا مظاہرہ کیا ہے کہ حیرت آتی ہے۔ہم پہلے باب میں گاندھی جی کی اس کوشش کا ذکر کر چکے ہیں جو انہوں نے اچھوتوں کو سیاسی طور پر ہندوؤں کے ساتھ مدغم کرنے کے لئے کی۔چنانچہ گاندھی جی نے ستمبر ۱۹۳۲ء میں مسٹرر امزے میکڈانلڈ وزیر اعظم برطانیہ کو لکھا۔(1) میرے لئے یہ معاملہ مذہب کا معاملہ ہے محض سیاسی معاملہ نہیں ہے اچھوتوں کو ۲ - ۲ ( دودو)