تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 366
تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۳۵۲ جماعت احمدیہ کی تنظیم اور مرکزیت کو تباہ کرنے کا منصوبہ اگر چه ۱۹۲۳ء کی شدھی تحریک کے زمانہ ہی سے کانگریس کے لیڈروں اور دوسرے ہندوؤں میں جماعت احمدیہ کے خلاف انتقامی جذبات و خیالات سختی اور تلخی کی حد تک پہنچ چکے تھے مگر ۱۹۲۸ء میں جب حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے نہرو رپورٹ کے خلاف منظم احتجاج کیا اور ملک کے ہر گوشہ میں موٹر آواز بلند کی۔تو ہندو عصبیت کے غیظ و غضب کی کوئی انتہاء نہ رہی اور اس نے جماعت احمدیہ کی تنظیم اور مرکزیت کو صفحہ ہستی سے معدوم کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس کے لئے ایک خفیہ منصوبہ تیار کر کے اندر ہی اندر کوششیں شروع کر دیں۔اس منصوبہ کا انکشاف ایک مسلمان وکیل کے ذریعہ سے ہوا جس نے ایک ہندو سے پتہ چلا کر مکرم فضل کریم صاحب بی۔اے ایل ایل بی کو آگاہ کر دیا۔جس پر انہوں نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی خدمت میں ۷ / اکتوبر ۱۹۲۸ء کو مندرجہ ذیل خط لکھا۔سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ ، حضور کو قبل اس کے ہندوؤں کی مخالفت اور بغض کے متعلق کافی علم ہے۔مگر کل ہی مجھے ایک مسلمان وکیل دوست سے ایک ایسے امر کے متعلق علم ہوا کہ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب ہندوؤں نے ( منتظم رنگ میں)ORGINIZED ہمارا مقابلہ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے اور اس کی طرف اپنے عوام کو بھی۔۔۔۔تیار کر رہے ہیں خصوصیت سے گزشتہ ایک دو سال اور موجودہ نہرو رپورٹ کی ہماری طرف سے مخالفت نے انہیں آگ لگادی ہے۔اس دوست نے مجھے بتلایا کہ ایک ہندو نے مجھے بتلایا ہے کہ احمدی ملکی ترقی میں ایک زبر دست روک ہیں ہم انہیں CRUSH کر کے چھوڑیں گے اور سارے ملک کے ہندوؤں نے یہ ٹھان لیا ہے اور اس کے لئے روپیہ کا بھی انتظام کیا جائے گا میں نے دوست سے دریافت کیا کہ وہ کس حیثیت کا انسان ہے تو انہوں نے بتلایا کہ معمولی انسان ہے جس سے یہ ظاہر ہے کہ عوام میں بھی ہماری مخالفت اور مقابلہ کی روح پھونکی جارہی ہے"۔اس منصوبہ کے انکشاف سے چند ماہ پہلے احرار المسلمین" کے نام سے ایک گمنام انجمن قائم ہوئی جس کے زیر اہتمام قادیان سے ”پیغام حق " نامی گالیوں سے پر ایک ہفتہ وار اخبار شائع ہونے لگا۔کانگریس کے سفیر مولانا ظفر علی خاں صاحب کے اخبار ”زمیندار“ نے جو ان دنوں کانگریس کی " تحریک آزادی" کے لئے وقف تھا اس اخبار کا تعارف کراتے ہوئے ایک لمبا چوڑا تبصرہ کیا جس میں خاص طور پر لکھا کہ۔پیغام حق کے مقاصد میں یہ بات بھی داخل ہے کہ قادیانی جماعت اور ان کے قائد اور قادیانی "