تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 274
تاریخ احمدیت۔جلد ۶ مشرقی افریقہ مشن کی تاریخ میں شیخ امری شیخ امری عبیدی صاحب کی اسلامی خدمات عبیدی جیسے عالم باعمل اور صاحب رویاء کا نام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔محترم عبیدی صاحب نومبر ۱۹۳۶ ء ا میں شیخ مبارک احمد صاحب کی تبلیغ سے داخل احمدیت ہوئے اور آپ کے زیر تربیت دینی تعلیم حاصل کرنے لگے۔پھر آپ ہی کی تحریک پر سرکاری ملازمت سے فارغ ہو کر کیم اکتوبر ۱۹۴۳ء B سے مبلغین سلسلہ میں شامل ہو کر مشرقی افریقہ میں تبلیغی خدمات بجالانے لگے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو زبر دست دماغ بخشا تھا اور تفریر کی غیر معمولی قابلیت بھی عطا کر رکھی تھی۔اب جو تبلیغی میدان میں آئے تو خدا تعالیٰ کی غیر معمولی نصرت ان کے شامل حال ہوئی اور آپ کے ذریعہ سے کئی لوگوں کو حق پہچاننے کی توفیق ملی۔اسی طرح سواحیل لٹریچر تیار کرنے میں آپ نے شیخ مبارک احمد صاحب کا پورے اخلاص و فدائیت کے ساتھ ہاتھ بٹایا۔۱۹۵۴ء میں آپ ربوہ بھجوائے گئے اور مزید مذہبی تعلیم حاصل کر کے ۲۴/ اپریل ۱۹۵۶ء کو واپس مشرقی افریقہ تشریف لے گئے۔ان دنوں افریقہ کی تحریک آزادی زوروں پر تھی۔قانون کے اندر رہتے ہوئے انہوں نے بھی اس میں مناسب حصہ لیا اور اس میدان میں بڑا نام پیدا کیا۔بڑے سے بڑے افریقن سیاسی رہنما ان سے مشورہ کرتے اور ان کی رائے کی قدر کرتے تھے۔۱۵ / فروری ۱۹۶۰ء کو پہلی بار دار السلام کے میئر منتخب ہوئے جس سے تبلیغ کا ایک نیا رستہ کھل گیا اور سرکاری حلقوں میں بھی اسلام اور احمدیت کی آواز بلند ہونے لگی۔یادر ہے دار السلام وہی علاقہ تھا جہاں احمدی مبلغین کی سخت مخالفت کی گئی اور بعض اوقات ان کی قیام گاہوں پر پتھراؤ کیا جاتا تھا اور شیخ امری عبیدی تو احمدی ہونے کی وجہ سے نکال دیئے گئے تھے اور ان کے قتل کرنے کی دھمکیاں دی جاچکی تھیں۔میئر بنے کے بعد آپ ٹانگانیکا لیجسلیٹو کونسل کے بلا مقابلہ ممبر بھی منتخب ہو گئے۔ایک بار اسمبلی میں حقوق شہریت کا بل پیش ہوا۔جس کے پاس نہ ہونے کی صورت میں وہاں ایشیائی باشندوں کے لئے زبردست مشکلات پیدا ہونے کا اندیشہ تھا۔اسمبلی میں اس کی سخت مخالفت ہوئی۔اس موقعہ پر جناب امری عبیدی صاحب نے دعا کی کہ انہیں ایسی تقریر کرنے کی توفیق ملے جس سے ہاؤس کی رائے بدل جائے اور حکومت کے حسب منشا بل پاس ہو جائے تا افریقنوں کے ساتھ ساتھ ایشیائی اور یورپی باشندے بھی مساوی حقوق شہریت کے حقدار قرار پا سکیں۔چنانچہ انہوں نے خدائی تائید سے ایسی معرکتہ الاراء تقریر کی کہ ہاؤس کی رائے یکسر بدل گئی۔تقریر ختم ہوتے ہی