تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 253
تاریخ احمد بیت - جلد - ۲۳۹ ۵ پر حسب ذیل اعلان شائع کیا جس سے مشرقی افریقہ کے اولین صحابہ کے مبارک ناموں کی تفصیل کا بھی علم ہوتا ہے۔جماعت افریقہ کی طرف سے اپنی جماعت میں سے افریقہ آنے والے اصحاب کے لئے ضروری نوش السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاته 1 چونکہ بعض احباب اپنی جماعت و سلسلہ ملازمت میں یہاں ایسی صورت میں پہنچے کہ کلنڈنی بندرگاہ پر جہاں کہ ہر ایک گروہ ملازمین آمده از بند ۳ دن ضرور قیام کیا کرتا ہے۔اگر چہ حضرت اقدس کے خادمین مستقل طور پر خدمات یو گنڈا ریلوے پر متعین ہیں مگر تاہم عدم واقفیت کی وجہ سے نو دارد احباب ان سے ملاقات نہ کر سکے اور جب وہ اپنی اپنی جگہ پر تبدیل ہو کر لائن پر چلے گئے تو پیچھے سے ان کو اس بات کا علم ہوا کہ ہمارے بھائی کلنڈنی میں بھی ہیں اور اس طرح سے ہم لوگوں کو جو بندرگاہ پر رہنے کی وجہ سے ان اصحاب کی زیارت کے اول حقدار تھے۔ایک ایک اور دو دو ماہ کے بعد ان سے ملاقات نصیب ہوئی۔لہذا آئندہ کی سہولت کے خیال سے ذیل میں ہم ایک فہرست اپنے تمام ممبران جماعت افریقہ کی درج کر دیتے ہیں تاکہ ہر ایک نو دارد بھائی آتے ہی کسی ممبر جماعت سے مل کر ان تمام تکالیف سے امن میں رہے جو کہ اجنبیت کی حالت میں ایک مسافر کو پیش آسکتی ہیں۔اور نیز بندرگاہ پر لینے والے بھائیوں کو زیادہ انتظار اپنے نو دارد بھائیوں کی زیارت کا نہ کرنا پڑے حضرت اقدس کے ان خادمین کی فہرست جو کہ کلنڈ نی بندرگاہ پر ستقل طور پر مقیم ہیں۔ا- -Y سید کرم حسین صاحب انچارج کول اشو کلرک کلنڈنی بندرگاہ یہ ہمارے بھائی ہمیشہ بندرگاہی کے کنارے پر ہی رہتے ہیں۔بابو رحمت علی صاحب سپل اسٹنٹ کلنڈنی ہسپتال - ساکن رنمل ضلع گجرات سیٹھ احمد دین صاحب قصاب کلنڈ نی بازار - ساکن جادہ ضلع جہلم۔خاکسار راقم الحروف محمد افضل کلنڈ نی بازار ساکن تا جماعت احمد یہ افریقہ کے کل باقی ممبران کی فہرست -۵ ہیڈ جمعدار صاحب محمد بخش ساکن کڑیانوالہ - کنسٹرکشن نمبرا ؛ ویژن خواجہ احمد صاحب وارڈمین کلنڈنی یورو چین ہاسپٹل۔ساکن گجرات۔عظیم شاہ صاحب باورچی کلنڈنی یوروپین ہاسپٹل - داسو ہہ - حافظ الہی بخش صاحب وارڈمین کلنڈنی یوروپین ہاسپٹل۔سیالکوٹ۔