تاریخ احمدیت (جلد 6) — Page 212
تاریخ احمدیت۔جلد ۶ ۲۱۳ اٹھا نہ رکھا۔افسوس ہے کہ میں بوقت رخصت آپ کی خدمت میں حاضر نہ ہو سکا۔اس لئے کہ آپ مجلس شوریٰ میں مصروف تھے۔مہر صاحب کی طرف سے سلام مسنون - عبد المجید سالک 2 مولانا صلاح الدین احمد کامکتوب «متری و مری ملک صاحب السلام علیکم ہارن بذریعہ ریلوے پارسل ارسال کر دیا گیا ہے۔بلٹی ملفوف ہے۔خدا کرے کہ آپ کو وقت پر مل جائے۔میں اور میرے رفیق عاشق حسین صاحب آپ کے محبت بھرے سلوک اور قادیان میں اپنے مختصر لیکن نہایت خوش آئند قیام کی یاد کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔قبلہ حضرت میاں صاحب نے جس توجہ سے ہماری گزارشات کو سنا اور جس ایثار سے کام لے کر اپنے اوقات گرامی کا ایک معقول حصہ ہمیں باریاب فرمانے میں صرف کیا۔ہم ان نوازشات کی یاد اپنے دلوں میں ہمیشہ تازہ پائیں گے حضرت صاحب کی خدمت میں ہمار اسلام نیاز پہنچادیجئے۔عبدالرحمن صاحب کی خدمت میں سلام علیکم۔خاکسار صلاح الدین احمد " خان بہادر میرزا عبدالرحمن چغتائی کا مکتوب محترم معظم قبلہ حضرت میاں صاحب بہادر بزرگوار السلام علیکم۔آپ کی خدمت اقدس میں یہ میرا تیسرا خط ہے اور یہ خط محض اس لئے لکھ رہا ہوں کہ اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہو تو معافی چاہوں۔میری نیت نہایت نیک تھی اور لکھنے کی جرات عقیدت و احترام تھا۔آپ جیسے وسیع الاخلاق اور روشن خیال انسان سے ایسی امید نہ کی جائے تو کہاں رسائی ہو۔امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔آپ کا نیاز مند - و السلام عبدالرحمن چغتائی لاہور "۔